سمبڑیال میں ’’خوشحال پنجاب خوشحال کسان سمارٹ فارمرز گیدرنگ ‘‘پروگرام کا انعقاد

پیر 17 فروری 2025 20:40

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2025ء) سمبڑیال میں ’’خوشحال پنجاب خوشحال کسان سمارٹ فارمرز گیدرنگ ‘‘پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت سیالکوٹ ڈاکٹررانا قربان علی خان کی زیر نگرانی پیر کو دن ایک بجے سیالکوٹ ائیر پورٹ روڈ لوپووالی کے مقام پر نیاسویرا برانچ کے سامنے محکمہ زراعت کی زیر صدارت پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔

اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت افتخار احمد وڑائچ ، فیلڈ آفیسرذیشان ،گورائیہ، فیلڈ انویسٹی گیٹرلیاقت علی، نیا سویرا لوپووالی برانچ منیجر اور علاقہ کے کسانوںکی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کے موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال نے پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے جاری منصوبوں، گندم کی پیداوار کے مقابلے 2024-25 ،صوبائی سطح پر ٹریکٹرز کے انعامات اور ضلعی سطح پر نقد انعامات کے بارے میں آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے گرین ٹریکٹر اسکیم دستاویزات کے لیے فاتح کسانوں کا بائیو میٹرک، مزید گندم اگائو مہم، بیلٹنگ پر ٹریکٹروں کے انعامات، گندم کے رقبے کی تصدیق، قحط سالی سے نمٹنے ،کنگی کی بیماری سے بچائو، یوریا کھاد اوراسپرے کے بارے میں بھی حاضرین کو آگاہی دی ہے۔انہوں نے چاول کی نرسری کی جلد بوائی سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ فیلڈ آفیسرذیشان گورائیہ نے حاضرین کو گندم کی پیداوار بڑھانے،وقت پرپانی دینے اور بیماریوں سے بچائو کے لیے اہم اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی، انہوں نے اہم مراحل پر فصل کی آبپاشی خاص طور پر موجودہ گرم موسم میں کھادوں کے متوازن استعمال اور مائیکرو نیوٹرینٹس کیاستعمال کے بارے میں آگاہی دی۔آخر میں انہوں نے تمام کسانوں کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :