
پاکستان 42 ملین ٹن دودھ کے ساتھ دنیا کا چوتھا بڑاملک ہے، شاکرعمر
بدھ 19 فروری 2025 18:21

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فی کس جانور کی پیداوار انتہائی کم ہونا یقینی طور پرہماری لوکل نسل کی گائے اور بھینسوں کی نسل پر کام نہ کرنے کی وجہ سے ہے جس پر ہمیں سنجیدگی سے غور کرنا ہوگاانہوں نے کہا کہ ہمیں درآمدکی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے لیکن ہم ہر سال کروڑوں ڈالر کے جانور اور مصنوعی نسل کشی کیلئے سیمن امپورٹ کر رہے ہیں اس لئے ہمیں ڈیری سیکٹر کی بحالی کیلئے تسلسل کے ساتھ منصوبہ شروع کرنا ہوگا تاکہ لوکل بریڈ کی فی کس اوسط بہتر کی جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ دودھ کی انتہائی کم پیداوار کی وجہ سے ہمیں 100 ملین جانورمجموعی طور پر بوجھ محسوس ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ہمسایہ ملک بھارت نے اپنی لوکل نسل کو بہتر کرنے کیلئے 2018 میں ڈیری جنیٹکس کی ایک کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا اور ان کی تمام ٹیکنالوجی بھارت میں امپورٹ کی تاکہ لوکل نسل پر کام کیااور جانوروں و سیمن کی امپورٹ کو روکا جاسکے جس میں انہوں نے نہ صرف شاندار کامیابی حاصل کی بلکہ حال ہی میں اس کمپنی سے سیکسل60 مشینیں امپورٹ کرکے ایشیا کے سب سے بڑے سیکسڈ سیمن سینٹر کا افتتاح کیا۔انہوں نے اپیل کی کہ اینیمل ہسبینڈری کمیشن پاکستان کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی جائے جو سیکسل ٹیکنالوجی پاکستان لانے کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کرے تاکہ ہماری لوکل نسل کو بہتر کیا جا سکے نیزہم ہر سال کروڑوں ڈالر کے دودھ، جانور اور سیمن کی امپورٹ کو روک کر پاکستان کے زرمبادلہ کے مسائل سے نکلنے میں مجموعی طور پراپنا کردار ادا کر سکیں۔انہوں نے اپیل کی کہ فوری طور پر دنیا بھر سے لائیو سٹاک کمپنیوں کواپنی ٹیکنالوجی پاکستان لانے کیلئے دعوت دی جائے اور اعلیٰ ٹیکنالوجی کی حامل کمپنیوں کیلئے قانون میں آسانی پیدا کی جائے تاکہ دنیا بھر کی کمپنیاں پاکستان میں ٹیکنالوجی منتقل کریں اور دودھ وگوشت کی فی کس پیداوارمیں اضافہ سمیت صارف کو سستا دودھ اور گوشت میسر آسکے۔مزید زراعت کی خبریں
-
32000من بیج گندم کی خریداری ہوچکی ہے‘ ایم ڈی پنجاب سیڈ کارپوریشن کی زیر صدارت اجلاس
-
گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کو یقینی بنانا ناگزیر ہے،مقررین
-
وزیرزراعت و لائیوسٹاک پنجاب کی زیر صدارت زرعی پنجاب پروگرام کے منصوبوں پر اجلاس ، پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
سیالکوٹ،بہاریہ سورج مکھی کی فصل کو فوری طورپر گوڈی کرنے کی ہدایت
-
مارکیٹ میں گندم کی 2300 روپے فی من فروخت سے کسانوں کومالی نقصان ہو رہا ہے، مرکزی کسان تحریک
-
ملک میں لمپی سکن بیماری کی پہلی لوکل ویکسین تیار کرلی گئی
-
وزیراعلی پنجاب کے اگیتی کپاس کی کاشت سے متعلق خصوصی پیکیج
-
کماد کے کاشتکار بہاریہ کماد کی کاشت 31 مارچ تک مکمل کرلیں،محکمہ زراعت
-
31مارچ تک کپاس کی اگیتی کاشت کرنے والے کاشتکاروں کی مالی اعانت کی جائے گی،سیکرٹری زراعت
-
وزیراعظم کی کپاس کی بحالی پر خصوصی توجہ نہایت حوصلہ افزا ہے۔ کپاس بحالی کے لیے پچھلے دو ماہ سے مسلسل کمیٹیاں تشکیل دی جا رہی ہیں جو اپنے اجلاس منعقد کر چکی ہیں - چیئرمین ٹاسک فورس بحالی کاٹن صنعت (ایف ..
-
شتر مرغ فارمنگ کے ذریعے لائیو سٹاک اینڈ پولٹری فارمرز شا ندار منافع حاصل کر سکتے ہیں،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹا ک
-
محکمہ زراعت نے سورج مکھی کی آبپاشی کا شیڈول جاری کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.