نامور ادیب قدرت اللہ شہاب کا 108واںیوم پیدائش 26فروری کو منایاجائے گا

بدھ 19 فروری 2025 18:23

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2025ء)نامور ادیب قدرت اللہ شہاب کا 108واںیوم پیدائش 26فروری کو منایاجائے گا،وہ 26فروری 1917 کو گلگت میں پیدا ہوئے اور 1941میںانڈین سول سروس میں شامل ہوئے 1943میں بنگال میں متعین ہوگئے آزادی کے بعد حکومت آزادکشمیر کے سیکرٹری جنرل ہوئے بعدازاں پہلے گورنر جنرل پاکستان غلام محمد،اسکندر مرز ااور پھر صدر ایوب خان کے سیکرٹری مقرر ہوئے۔

(جاری ہے)

یحییٰ خان کے دور حکومت میں وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوکر اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسکو سے وابستہ ہوگئے۔قدرت اللہ شہاب اردو کے ایک اچھے ادیب تھے ان کی تصانیف میں یاخدا، نفسانے، ماںجی اور سرخ فیتہ کے علاوہ ان کی خودنوشت سوانح عمری شہاب نامہ شامل ہے۔24 جولائی 1986ء کو قدرت اللہ شہاب اسلام آباد میں وفات پاگئے اور وہیں آسودہ خاک ہوئے ۔