والدہ کی وفات کے بعد ڈپریشن کا شکار ہوا ،اس دوران بیٹی بھی چل بسی، محسن عباس حیدر

بدھ 19 فروری 2025 22:52

والدہ کی وفات کے بعد ڈپریشن کا شکار ہوا ،اس دوران بیٹی بھی چل بسی، محسن ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2025ء)اداکار محسن عباس حیدر نے کہاہے کہ والدہ کی وفات کے بعد ڈپریشن کا شکار ہوا ،اس دوران بیٹی بھی چل بسی، مرد دنیا کے سامنے نہیں باتھ روم یا ٹریفک میں پھنسی گاڑی میں بیٹھ کر روتے ہیں ۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محسن عباس نے بتایا کہ والدہ کی وفات میری زندگی کا سب سے مشکل لمحہ تھا اس کے بعد میں شدید ڈپریشن میں مبتلا ہوگیا تھا اور انزائٹی سے بھی دوچار رہا۔

(جاری ہے)

اداکار نے انکشاف کیا کہ میں رات گئے والدہ کو یاد کرتے ہوئے ان کی قبر پر جا کر آنسو بہاتا کیونکہ کبھی کھل کر رونے پر اپنے غم کا اظہار کرنے کا موقع ہی نہیں مل سکا۔محسن عباس حیدر نے بتایا کہ وہ ابھی والدہ کے بچھڑنے کے غم سے نکلا نہیں تھا کہ کی کم سن بیٹی بھی انتقال کر گئی مگر پولیس سٹیشن اور تدفین انتظامات میں اتنے الجھا کہ اپنا غم بانٹنے اور رونے کا وقت بھی نہ مل سکا۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں مرد سے مضبوط رہنے کی توقع کی جاتی ہے جس کی وجہ سے وہ کبھی کھل کر اپنے اندر چل رہے مسائل اور جذبات کا اظہار نہیں کرپاتا تاہم اکثر ایسے مرد باتھ روم یا ٹریفک میں پھنسی گاڑی میں بیٹھ کر روتے ہیں اور اپنا دل ہلکا کرتے ہیں کیونکہ معاشرے میں انہیں رونے کی اجازت نہیں دی گئی۔