معروف گلوکارہ نسیم بیگم کا89واں یوم پیدائش(کل) منایا جائے گا

ہفتہ 22 فروری 2025 14:12

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2025ء)معروف گلوکارہ نسیم بیگم کا89واں یوم پیدائش(کل)24فروری کو منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں ان کے مداحوں کی جانب سے تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔نسیم بیگم کی خوبصورت آواز آج بھی لوگوں کے کانوں میں رس گھول رہی ہے۔

(جاری ہے)

امرتسر میں24فروری 1936کو پیدا ہونے والی گلوکارہ نسیم بیگم نے موسیقی کی ابتدائی تعلیم کلاسیکل گلوکارہ فریدہ خانم کی بڑی بہن مختار بیگم سے حاصل کی،جبکہ 1958 میں اپنے فنی سفر کا آغاز کیا۔

نسیم بیگم نے ویسے تو بہت سی فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگایا مگر فلم’’مادرِ وطن’’کیلئے گایا ہوا گیت ’’اے راہ حق کے شہیدوں ’’قومی نغمے کی حیثیت اختیار کرگیا۔نسیم بیگم نے اپنے فنی سفر کے دوران چار نگار ایوارڈز حاصل کئے،ملک کی یہ نامور گلوکارہ 29 ستمبر 1971 کو اس جہاں فانی کوچ کرگئیں مگر مداحوں کے دلوں میں وہ آج بھی زندہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :