اپ ڈیٹ ژ* ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے سالانہ انتخابات کے نتائج کا اعلان

اتوار 23 فروری 2025 17:10

ر راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2025ء) ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے سالانہ انتخابات برائے سال 2025-26 کے لئے ون ٹو ون مقابلے کے بعد احسن حمید للہ ایڈووکیٹ آئندہ سال کے لئے صدر اور خلیل احمد ملک ایڈووکیٹ جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے جوائنٹ سیکریٹری اور ایگزیکٹو باڈی کی نشستوں پر امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں انتخابات کے لئے پولنگ ہفتہ کی صبح 8 بجے شروع ہوئی جو کسی وقفے کے بغیر سہ پہر 4 بجے تک جاری رہی اس موقع پر 2659 ووٹ پول ہوئے جن میں سے 22 مسترد قرار دئیے گئے انتخابی عمل کی نگرانی سینئر وکیل تنویر اقبال ایڈووکیٹ کی سربراہی میں الیکشن بورڈ نے کی الیکشن بورڈ کے اعلان کردہ نتائج کے مطابق صدر کی نشست پر احسن حمید للہ 1558 ووٹ لے کر پہلے اور ان کے مدمقابل خرم مسعود کیانی 1046 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، سینئر نائب صدر کی نشست پر خاور ریاض قادری 1655 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ان کے مدمقابل خاتون امیدوار صائمہ شجیعی 924 ووٹ حاصل کرسکیں، نائب صدر کی نشست پر ملک شاہد اقبال 1361 ووٹ کے ساتھ پہلے اور شاہد جہانگیر خان 1141 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے اسی طرح سیکریٹری جنرل کی نشست پر خلیل احمد ملک 1660 ووٹ کے ساتھ کامیاب رہے جبکہ راجہ عامر محمود 905 ووٹ حاصل کر سکے، ایڈیشنل سیکریٹری کی نشست پر خاتون امیدوار نرگس شبیر علوی 1558 ووٹ لے کر پہلے اور شازیہ عنبرین اعوان 961 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں جبکہ لائبریری سیکریٹری کی نشست پر حمزہ عباسی 1695 ووٹ لے کر پہلے اور کرنل (ر) امجد خان 850 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے یاد رہے کہ جوائنٹ سیکریٹری کی نشست پر حسن علی پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں اسی طرح ایگزیکٹو باڈی کی 5 نشستوں میں راولپنڈی سے طاہرہ بانو مبارک اور طالب شہزاد جبکہ اٹک کی نشست پر شیخ محمد علی، جہلم کی نشست پر راجہ محمد ضیاء اشرف اور میانوالی کی نشست پر سہیل عمران بھی پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں گزشتہ رات نتائج کا باضابطہ اعلان ہوتے ہی کامیاب امیدواروں کے حامیوں نے کامیابی کا جشن منایا بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔