ڑ*حبیب ماما جیسے کل وقتی سیاسی کارکن مدتوں بعد پیدا ہوتے ہیں ، اے این پی

اتوار 23 فروری 2025 21:00

ٍخانوزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2025ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ حبیب ماما جیسے کل وقتی سیاسی کارکن مدتوں بعد پیدا ہوتے ہیں ان کی فکر باچاخان کیساتھ رشتہ اور عزم ہم جیسے سیاسی کارکنوں کیلئے قابل تقلید ہے ان کی طرف سے باچاخان مرکز خانوزئی کیلئے قیمتی زمین وقف کرنا تاابد یاد رکھاجائیگا ان کی چہلم کے موقع پر اس عہد کااظہار کرتے ہیں کہ قوم اور وطن خوشحالی کیلئے ہمہ وقت اکابرین شہدا اور حبیب ماما اور احسان اللہ خان جیسے خدمت کے جذبے سرشار ساتھیوں کی جہد اور کاوشیں مشعل راہ رہینگی ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عبیداللہ عابد ضلعی صدر اصغر علی ترین صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عبدالباری کاکڑ اراکین مرکزی کمیٹی نظام الدین کاکڑ اسرار پانیزئی اراکین صوبائی کونسل صادق کاکڑ عبدالہادی کاکڑ ڈاکٹر جعفر خان محمد یار کاکڑ سنئیر اراکین محراب خان ایڈوکیٹ کامران خان مزمل خان نبیل خان پروفیسر عصمت خان نزیر تارن صابر صالح ایڈوکیٹ سعید احمد پروفیسر منیر حاجی بشیر حاجی عبد الحنان حاجی جلات مولوی جمیل صاحب ودیگر نے پارٹی کے دیرینہ رکن خدائی خدمت گار مرحوم حبیب ماما اور ارواشاد احسان اللہ خان کی چہلم کی مناسبت سے باچاخان مرکز خانوزئی میں منعقد یاد ریفرنس سے خطاب کے دوران کیا یاد ریفرنس کی صدارت سینئیر نائب صدر سعید احمد جبکہ اے این پی کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عبیداللہ عابد نے خصوصی شرکت کی مقررین نے ارواشاد حبیب ماما اور احسان اللہ خان کو انہیں ان کی قومی سیاسی اصلاحی جدوجہد پر خراج تحسین وخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حبیب ماما فکر باچاخان پر عملا کاربند رہے ان کی قربانی ہم سب کیلئے قابل تقلید ہے باچاخان مرکز خانوزئی کیلئے زمین وقف کرنا ان کی پشتون قومی تحریک اور فکر باچاخان سے عقیدت کا منہ بولتا ثبوت ہے اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی لشتہ یونٹ کے صدر عبدالغفار اور اس کے خاندان کی جانب سے 10 ھزار فٹ پلاٹ باچاخان مرکز نانا صاحب کیلئے وقف کرنے کااعلان کیا مقررین نے عبدالغفار اور اس کے خاندان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کااظہار کیا کہ باچاخان مراکز وطن میں امن آشتی کے مراکز اور گہوراہ رہے ہیں باچاخان مرکز نانا صاحب بھی پشتونوں کی اتفاق واتحاد میں معاون ومددگار ثابت ہوگا بعد ازاں غربا میں لنگر تقسیم کیا گیا دریں اثنا عوامی نیشنل پارٹی ضلع پشین کے صدر اصغر علی ترین نے ضلعی مجلس عاملہ کا اجلاس بروز منگل 25فروری صبح10بجے باچاخان مرکز پشین میں طلب کرلیا اراکین بروقت شرکت کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :