راوی کنارے کتوں کی لڑائی پر جوا 19جواری گرفتار۔22فرار

منگل 25 فروری 2025 23:37

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2025ء)دریائے راوی کے کنارے مراد کے کاٹھیا میں پولیس ہڑپہ نے کتوں کی لڑائی پر جوا کھیلنے والے 19جواری گرفتار۔دونوں گروپوں کے ہیڈ اللہ دتہ موہل اور فخر زمان موہل فرار ہوگئے۔پولیس نے جوا پر لگی ہوئی رقم اور سات گاڑیاں بھی بر آمد کرلیں۔تفصیلات کے مطابق پولیس ہڑپہ کو اطلاع ملی کہ دریاکنارے اللہ دتہ موہل اور فخر زمان موہل دو گروپوں کے درمیان کتوں کی لڑائی پر جو ا لگا کر کتوں کی لڑائی کروا رہے ہیں اور دوردراز سے کتوں کے مالکان اس میں حصہ لینے کے لیے اپنے کتوں سمیت آئے ہوئے ہیں اور ایک چارپائی پر چادر بچھا کرایک ایک ہزار روپے کے نوٹ پھینک کر اس لڑائی میں حصہ لے رہے ہیں جس پر پولیس نے چھاپہ مارا۔

نعمان رفیق گجر کچا کھو ہ، محمد اشفاق کھوکھر 130نو ایل ، امتیاز کملانا سیال حویلی کورنگا، عبدالقدیر98فتح چشتیاں بہاولنگر ، شاہد ندیم گجر چشتیاں ، وقاص احمد رانا شیخوپورہ ، محمد صدیق گجر کچا کھوہ، اعجاز سنگھابھوآنہ چنیوٹ، مختار حسین دیوانہ حویلی کورنگا، ثمر عباس کوڈھن شورکوٹ سٹی ، شہزاد گجر مراد کے کاٹھیا، اجود ریاض کمہار موہل کمالیہ ، منیر ماہوں بھوآنہ چنیوٹ ، الطاف حسین گروہ موچی والا چک جھنگ ، اسلم مسیح بابلیانہ رائیونڈ لاہور ، جنید ڈوگر جمال پہاڑ اور محمد وسیم نوبہاری موہل کمالیہ ، کامران رفیق گجر کچا کھوہ ، لقمان اسلم چاندمریدکے کو گرفتارکرلیا جبکہ 20ملزم رش کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

جن میں دونوں گروپوں کے ہیڈ بھی شامل ہیں ۔ پولیس نے موقع پر چارپائی پر پڑی رقم 19ہزار روپے نقدی اور7 کاریں ہائی لیکس کیب ڈالہ 7722کے آر ، میراں 484اے ڈی جے ، کرولا کار 86 نمبر 1908ایل ای آئی ، مہران کار نمبر4268ایم این ، کارہونڈا سٹی 5491ایل ای ، سوزوکی سوفٹ 861ایم جی اور ہونڈا سٹی 5102 ایل ای بی کو بر آمد کر کے اپنے قبضہ میں لے لیا۔ پولیس ہڑپہ نے محمد نواز اعجاز اے ایس آئی کی مدعیت میں مقدمہ 5،7قمار بازی ایکٹ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے اور فرار ہونے والے ملزموں کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے ۔