سنجے لیلا بھنسالی کی سالگرہ، رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی انٹری نے محفل لوٹ لی

منگل 25 فروری 2025 23:43

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2025ء)مشہور فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کی 62ویں سالگرہ کی تقریب میں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شاندار انٹری نے محفل لوٹ لی۔مشہور فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی نے گزشتہ روز اپنی 62 ویں سالگرہ ممبئی میں ایک شاندار تقریب کے ساتھ منائی۔اس موقع پر بالی ووڈ کے کئی بڑے ستارے شریک ہوئے، لیکن مشہور جوڑے عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کروا لی۔

عالیہ بھٹ، رنبیر کپور اور وکی کوشل سنجے لیلا بھنسالی کی آنے والی فلم لو اینڈ وار Love & War میں ایک ساتھ نظر آئیں گے، اس تقریب میں نہایت دلکش انداز میں پہنچے۔انسٹاگرام پر وائرل ویڈیو میں عالیہ اور رنبیر کو میڈیا کیلئے پوز کرتے دیکھا جا سکتا ہے، عالیہ آف وائٹ ٹاپ اور میچنگ فلیئرڈ پینٹس میں بیحد خوبصورت لگ رہی تھیں، جبکہ رنبیر نے نیوی بلیو شرٹ اور وائٹ ٹرازر میں اپنی اہلیہ کا ساتھ خوب نبھایا۔

(جاری ہے)

تصویری سیشن کے بعد دونوں ہاتھ میں ہاتھ ڈالے وہاں سے روانہ ہوئے، جس پر مداحوں نے بے حد خوشی کا اظہار کیا۔ ایک اور ویڈیو میں رنبیر کو عالیہ کو بھیڑ سے بچاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس نے ان کے مداحوں کے دل جیت لئے۔یہ یادگار تقریب ستاروں سے سجی رہی، جہاں بالی ووڈ کی بڑی شخصیات نے سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ ان کے خاص دن کو بھرپور انداز میں منایا۔

متعلقہ عنوان :