بھارتی یوٹیوبر و اداکارہ پراجکتا کولی کی شادی کی تقریبات شروع، تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر

منگل 25 فروری 2025 23:43

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2025ء)بھارتی یوٹیوبر و اداکارہ پراجکتا کولی اور وریشنکھ کنال کی شادی کے سلسلے میں تقریبات کا آغاز ہو گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق متعدد فلموں اور کامیڈی ویڈیوز کے سبب مقبولیت حاصل کرنے والی اداکارہ پراجکتا کولی آج کل اپنی شادی کی تقریبات میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

پراجکتا کولی نے اپنے سوشل میڈیا اکانٹ انسٹاگرام پر مہندی، مایوں اور قوالی نائٹ کی تصویریں شیئر کی ہیں۔

اداکارہ کو ہر تقریب میں سادہ انداز اپنائے دیکھا جا سکتا ہے۔شادی سے قبل بھارتی میڈیا کی جانب سے دولہا اور دلہن کے لباس، زیورات، اور مہمانوں کی فہرست سے متعلق تفصیلات شیئر کی گئی ہیں۔پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق یہ جوڑی اپنے بڑے دن کیلئے انیتا ڈونگرے کے جوڑے پہنیں گے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک فنکشن کے لیے پراجکتا اپنی والدہ کی شادی کی ساڑھی پہنیں گی۔