گووندا اور سنیتا آہوجا کی طلاق کی افواہیں سرگرم

منگل 25 فروری 2025 23:43

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2025ء)بالی ووڈ اداکار گووندا اور اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان 37سال بعد طلاق کی خبریں سرگرم ہوگئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق گووندا تقریبا 4دہائیوں سے سنیتا آہوجا کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہیں لیکن ان کی شادی مختلف تنازعات کا شکار رہی ہے۔

(جاری ہے)

گووندا جہاں اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے کم گو رہے ہیں، وہیں سنیتا آہوجا میڈیا سے گفتگو کرنے میں ہمیشہ آگے رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں کے درمیان اختلافات اور طرزِ زندگی میں فرق نے ان کے تعلقات میں دراڑ ڈال دی ہے۔دعوی کیا جارہاہے کہ 30سالہ مراٹھی اداکارہ کی گووندا سے قربت بھی ان کی شادی میں تنازع کی ایک ممکنہ وجہ ہو سکتی ہے۔اب تک گووندا یا سنیتا آہوجا کی جانب سے اس معاملے کی کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی جس وجہ سے مداح اور انڈسٹری کے لوگ بے چینی سے کسی وضاحت کا انتظار کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :