پاکستان مرکزی مسلم لیگ چکوال کی جانب سے استقبال رمضان المبارک پروگرام کا انعقاد

Qamar Abbas قمرعباس بدھ 26 فروری 2025 16:58

چکوال(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2025ء) پاکستان مرکزی مسلم لیگ چکوال کی جانب سے رمضان المبارک کی آمد کے سلسلے میں استقبال رمضان المبارک پروگرام کا انعقاد ایک نجی ہوٹل میں کیا گیا۔ جس میں مہمان خصوصی معروف موٹیویشنل سپیکر احسان اللہ منصور ( صدر مرکزی مسلم لیگ راولپنڈی و اسلام آباد ڈویژن ) ، جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ چکوال عبداللہ نثار اعوان نے خصوصی خطاب کیا۔

اس موقع پر محترم احسان اللہ منصور نے لوگوں کو مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے ملک میں جاری مختلف فلاحی پراجیکٹس کے بارے آگاہ کیا اور رمضان المبارک میں اپنی زمہ داریوں پر تفصیلی گفتگو کی ۔ جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ چکوال عبداللہ نثار اعوان نے مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے چکوال میں جاری مختلف فلاحی پراجیکٹس سستا ہوٹل، خواتین کے لیے سلائی سنٹر، جامعہ خنساء للبنات ، مدرسہ دارالسلام اور دیگر پراجیکٹس پر بریفننگ دی۔

(جاری ہے)

اور رمضان المبارک میں سحر وافطار کے فری دسترخوان شروع کیے جانے کے حوالے سے لوگوں کو آگاہ کیا۔اس موقع رہنما PP-20 زاہد خالد ، صدر شعبہ تعلقات عامہ مرکزی مسلم لیگ محمد شعیب منھاس ،رہنما PP-21 عتیق الرحمن ، صدر یوتھ ونگ محمد فرہاد سلیم ، نوجوان صحافی شیخ احسان اسلم اور چکوال کے معروف تاجر حضرات اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔