
پنجاب حکومت کی کارکردگی کچھ لوگوں کو ہضم نہیں ہو رہی‘ عظمیٰ بخاری
پی ٹی آئی کا دور حکومت سکینڈلز سے بھرا رہا، پنکی اور گوگی کا رشوت کا بازار گرم تھا‘وزیر اطلاعات
جمعہ 28 فروری 2025 13:39
(جاری ہے)
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ تحریک انصاف کا دور حکومت سکینڈلز سے بھرا رہا، پی ٹی آئی کے دور میں پیسے لیکر تقررو تبادلے کیے جاتے تھے، پی ٹی آئی کے منصوبوں کا کوئی ریکارڈ نہیں، یہ منصوبے صرف سوشل میڈیا پر تھے،بانی پی ٹی آئی ان کیلئے مہاتما تھے، مہاتما نے خود کہا عثمان بزدار اپنی کارکردگی اشتہارات کے ذریعے بتائیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف کے کسی اشتہار پر کوئی بڑا منصوبہ نظر نہیں آئے گا، انہوں نے اپنے دور میں تبدیلی کا پروگرام، 50ہزار گھر،لاکھوں نوکریوں والا اشتہار چھاپا تھا، عثمان بزدار نے اپنے دور میں کچھ کرکے نہیں دکھایا، ان نالائقوں کے پاس فرصت نہیں تھی یہ مصروف تھے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے پنجاب حکومت کے خلاف پراپیگنڈا کیا جارہا ہے، انہوں نے 2دن سے ایک مہم شروع کی ہوئی ہے، یہ کہہ رہے ہیں منصوبے پی ٹی آئی کے اورتختی مریم نواز کی، ڈائیلسز کا پروگرام بزدار کا نہیں شہبازشریف نے شروع کیا تھا، وزیراعلی مریم نواز نے ڈائیلسز کارڈ کے لئے 10لاکھ روپے مختص کردیئے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایئرایمبولینس کے نعرے بھی بہت بار لگے، ایئرایمبولینس کے نعرے پرویزالہی اورعثمان بزدار نے بھی لگائے، ایئرایمبولینس وزیراعلی مریم نواز حکومت کے پہلے 6ماہ میں لائیں، یہ کسان کارڈ پر بھی بات کرتے ہیں، تحقیقات کے بعد پتہ چلا ان کے کسی منصوبے کی کوئی ڈیٹیل موجود نہیں، آج کسان کارڈ پر ساڑھے 7لاکھ سے زیادہ لوگ اربوں روپے کی خریداری کرچکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ گرین بسیں وزیراعلی مریم نوازاپنی حکومت کے پہلے 10ماہ میں لائیں، لاہور کی سڑکوں پر 27گرین بسیں دوڑ رہی ہیں، آئندہ چند ماہ میں 500گرین بسیں مختلف شہروں کیلئے اور آجائیں گی، پنجاب کے اندر 700نئی سڑکیں بن رہی ہیں، وزیراعلی مریم نوازنے صوبے میں اسٹیٹ آف دی آرٹ بی ایچ یوز بنائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف والوں کو مریم نواز کی کارکردگی سے آج بہت تکلیف ہورہی ہے، سپیڈو بس پر بھی سوشل میڈیا پر منفی مہم چلائی جارہی ہے،سپیڈو بس شہبازشریف کے دور کی ہے، ان کو سپیڈو بس سروس اپنے نام سے منسوب کرنے پر شرم نہیں آتی، آپ نے کبھی پی ٹی آئی کے لوگوں سے اچھا فیڈ بیک نہیں لیا۔عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز نے ایک سال میں 90سے زائد منصوبے شروع کیے، کسان کارڈ، ایئرایمبولنس اور دھی رانی جیسے پروگرامز عوام کی ضرورت ہیں، مریم نواز نے ایک سال میں 100گھروں کی چابیاں لوگوں کو دیں،10ہزار گھر تکمیل کے آخری مرحلے میں ہیں، مریم نواز نے اپنی کارکردگی سے عوام کے دلوں میں جگہ بنائی۔مزید قومی خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان
-
بھارت عالمی دہشت گرد ہے ،غیر ملکی میڈیا پہلگام ڈرامہ کو مسترد کرچکا ہے ، گورنر پنجاب
-
بھارت کی جارحیت، انسانیت کی بد ترین تاریخ ہے، اعظم سواتی
-
وفاقی وزیر مواصلات سے قزاخستان کے وزیر ٹرانسپورٹ کی وفد کے ہمراہ ملاقات، پاکستان سے قزاخستان ڈائریکٹ فلائٹ کے ساتھ ساتھ ویزہ شرائط بہتر ہونی چاہئیں، عبدالعلیم خان
-
کراچی، آن لائن ٹیکسی سروسز کیلئے ایک نظام اورای وی ٹیکسی لانے کا فیصلہ
-
مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں متنازعہ کینال منصوبے کو مسترد ہونا پاکستان کی جیت ہے ، شرجیل انعام میمن
-
لاہور: نجی کالج میں 21 سالہ طالبہ پہلی منزل سے گر کر جاں بحق
-
مودی مسلمان دشمن‘ اسلام اور مسلمان کے مقابلے میں جہاں کوئی محاذ ملے گا مودی وہاں کھڑا ہو جائے گا‘مولانا فضل الرحمٰن
-
پاکستان کی تقریباً 8.4 ملین آبادی کو شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے ، زراعت کا شعبہ موسمیاتی تبدیلیوں کے ہوئے دباؤ کا شکار ہے۔ماہرین
-
کراچی کی سڑکوں پر دندناتی ہیوی گاڑیوں نے مزید 2 افراد کو کچل ڈالا
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس
-
محکمہ سکولزایجوکیشن نے بہتر سہولیات دینے کے لیے 90 ارب روپے مانگ لیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.