خفیہ معلومات لیک کرنے پر میٹا کے 20 ملازمین فارغ، مزید برطرفیوں کا امکان

جمعہ 28 فروری 2025 16:30

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2025ء)میٹا نے خفیہ معلومات لیک کرنے پر 20 ملازمین کو فارغ کر دیا، جس کے بعد مزید برطرفیوں کا امکان ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اعلان کیا ہے کہ اس نے خفیہ معلومات میڈیا کو فراہم کرنے پر 20 ملازمین کو نوکری سے نکال دیا ہے۔ کمپنی نے کہا ہے کہ وہ مزید برطرفیاں بھی کر سکتی ہے، کیونکہ وہ اندرونی معلومات کے افشا کو سختی سے روکنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

میٹا کے ترجمان کے مطابق ہم اپنے ملازمین کو کمپنی میں شمولیت کے وقت اور وقتا فوقتا یہ یاد دہانی کراتے ہیں کہ معلومات کو لیک کرنا پالیسی کی خلاف ورزی ہے۔میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب کمپنی کے معاملات پر زیادہ کھل کر بات نہیں کروں گا کیونکہ ہم کوشش کرتے ہیں کہ زیادہ شفاف رہیں، لیکن پھر ہر چیز لیک ہو جاتی ہے، جو کہ بہت مایوس کن ہے۔انہوں نے ملازمین کو متنبہ کیا کہ اگلے سال کے لیے تیار ہو جا، کیونکہ کمپنی میں سخت تبدیلیاں آئیں گی۔