الخدمت کے تعاون سے صحافیوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

جمعہ 28 فروری 2025 18:06

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2025ء) سکھر پریس کلب نے الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے سکھر پریس کلب اور روہڑی پریس کلب کے ممبران صحافیوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاگیا ، کیمپ کا افتتاح سکھر پریس کلب کے صدر آصف ظہیر خان لودی نے کیاجبکہ سیکریٹری فنانس پی ایف یو جے لالہ اسد پٹھان نے طبی کیمپ کا دورہ کیا اور موبائل ہیلتھ یونٹ میں صحافیوں کو دی جانیوالی طبی سہولیات کا معائنہ کیا اس موقع پرالخدمت فائونڈیشن ہیلتھ یونٹ کے ڈاکٹرز اور ٹیکنیکل عملہ مووجود تھے ، کیمپ کے دوران صحافیوں کی بڑی تعداد نے بیماریوں کی تشخیص کے لیے طبی معائنے اور بلڈ شوگر سمیت مختلف ٹیسٹ کروائے جبکہ مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں ، صحافی برادری نے پریس کلب کی جانب سے صحافی اراکین کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور اسے پریس کلب کی صحت مند سرگرمی قرار دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پریس کلب کے جنرل سیکرٹری امداد بوزدار، نائب صدر شہزاد تابانی، سکھر یونین آف جرنلسٹس کے صدر سلیم سہلتو، نائب صدر ریاض احمد راجپوت، جلال الدین بھیو، یار محمد سومرو،راجہ شاہد شیخ، کامران شیخ، مسعود الحسن زیدی، کاشف پھلپوٹو، شفیع محمد نواز، ملک محمد نواز، شیخ محمد نواز، شیخ عبدالعزیز ، نعیم غوری ، قاضی ضیاء الرحمن و دیگر موجود تھے ۔