مولانا حامد الحق اور دیگر علماء کی شہادت افسوناک ہے،علامہ احمد لدھیانوی

جمعہ 28 فروری 2025 23:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2025ء) قائد اہلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی نے اپنے ایک بیان میں دارالعلوم جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک پر دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا حامد الحق حقانی ودیگر علماء کرام کی شہادت افسوس ناک ہی.مولانا حامد الحق حقانی ایک محب وطن عالم دین اور دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین بھی تھے۔

دارالعلوم حقانیہ ملک کا ایک اہم دینی ادارہ ہے جس کو دشمن نے آسانی سے ٹارگٹ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

جامعہ حقانیہ پرحملہ ملک کو غیر مستحکم کرنے کی سازش ہے،علامہ احمد لدھیانوی نے مزید کہا کہ یہ واقعہ حکومت ،انتظامیہ اور اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ایک عرصہ سے کے پی کے اور بلوچستان میں خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے ،صوبائی و وفاقی حکومت قیام امن میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں،ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مدارس مساجد اورعلمائ کو سیکورٹی دی جائے۔حالیہ افسوس ناک واقعہ میں ملوث محرکات کو نشان عبرت بنایا جائے۔واقعہ میں زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے۔… اعجاز خان