پاکستان اسٹاک ایکسچینج؛ کاروباری ہفتے کے دوران معمولی تیزی کا رجحان

کاروباری ہفتے کے دوران انڈیکس میں 1 لاکھ 13 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی

ہفتہ 1 مارچ 2025 17:57

پاکستان اسٹاک ایکسچینج؛ کاروباری ہفتے کے دوران معمولی تیزی کا رجحان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2025ء)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوران معمولی تیزی کا رجحان رہا۔جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ہفتہ بھر میں 100 انڈیکس میں 450 پوائنٹس کااضافہ ہوا، کاروباری ہفتے کے دوران انڈیکس میں 1 لاکھ 13 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 113251 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، ہفتے بھر میں انڈیکس کی بلند ترین سطح 115889، جبکہ کم ترین سطح 111857 پوائنٹس رہی۔

اسٹاک مارکیٹ میں ہفتے بھر میں 2 ارب 46 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا، جبکہ ہفتے بھر خرید و فروخت کئے گئے شیئرز کی مالیت 120 ارب روپے سے زائد رہی۔رپورٹ کے مطابق شیئرز کی قیمتیں بڑھنے سے ہفتے بھر میں سرمایہ کاروں کا 75 ارب روپے کا منافع ہوا، اس کے علاوہ ہفتے بھر میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 13905 ارب روپے سے بڑھ کر 13980 ارب پر پہنچ گئی۔