نوابشاہ میں پہلی بار چیمبر آف کامرس کیجانب سے صحافیوں کے اعزاز میں پروقار پروگرام کا انعقاد

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی ہفتہ 1 مارچ 2025 16:48

نواب شاہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم مارچ 2025)شہید بینظیر آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے نوابشاہ میں پہلی بار صحافیوں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا استقبالیہ تقریب سے چیمبر کے صدر ڈاکٹر محمد ایوب آرائیں،ایس بی جی کے چیئرمین عبد الستار قریشی ،سعید احمد یوسفی ،شکیل راجپوت ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم میڈیا کے دوستوں کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمارے اسپورٹس فیسٹیول کی بھرپور کوریج کی، اور ہمارے پروگرام کو پوری دنیا میں اجاگر کیا اور کہا کہ نواب شاہ پریس کلب نے ہمیشہ مثبت صحافت کی اور شہر و شہریوں کی آواز بلند کی ہے جس پر ہم نے ان کے اعزاز میں آج یہ پروقار تقریب کا انعقاد کیا ہے۔

(جاری ہے)

تقریب سے نواب شاہ یونین آف جرنلسٹس کے صدر و سینئر صحافی اسماعیل ڈومکی،جنرل سیکریٹری پریس کلب نوابشاہ ارشد علی شیخ،اکرم چانڈیو،آر یو جے صوبہ سندھ کے جنرل سیکریٹری شہباز علی اسدی نے کہا کہ شہید بینظیر آباد چیمبر آف کامرس نے شہر میں صنعت کو فروغ دینے کے لئے مثبت اقدامات کئے ہیں اور اسی طرح ہمیشہ مثبت اقدامات کرتے رہیں گے اور ہم شہید بینظیر آباد چیمبر آف کامرس کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم ان کے ہر مثبت اقدام کا ساتھ دیں گے اس موقع پر شہید بینظیر آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ڈاکٹر محمد ایوب آرائیں ،ایس بی جی گروپ کے چیئرمین عبدالستار قریشی ،عبدالحمید شیخ،سعید احمد یوسفزئی ودیگر نے سینئر صحافی اسماعیل ڈومکی ،ارشد علی شیخ ،اکرم چانڈیو ،شہباز علی اسدی،محمد رمضان بھٹی، اسامہ آرائیں کو شیلڈز پیش کیں اور فوٹو جرنلسٹ قربان خاصخیلی ،سمیر شاہانی،اعظم بھٹی کو میڈل پہنائے تقریب میں شہید بینظیر آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر منیرحسین کھوکھر،رانا حامد کھوکھر،عامر میمن سمیت عبدالحمید شیخ،فیضان چنہ ودیگر اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی