مولانا حامد الحق شہید اپنے والد مولانا سمیع الحق کے پہلو میں سپرد خاک

ہفتہ 1 مارچ 2025 22:32

اکوڑہ خٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2025ء)گزشتہ روز خودکش حملے میں شہید ہونے والے جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق کو ان کے مرحوم والد مولانا سمیع الحق کے پہلو میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق کی نمازِ جنازہ میں سابق امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق، سابق گورنر کے پی غلام علی اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ان کے علاوہ مذہبی رہنما، دینی مدارس کے علماء اور طلباء کی بڑی تعداد بھی نمازِ جنازہ میں شریک ہوئی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز نوشہرہ کے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں خودکش دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں مولانا حامد الحق سمیت 8 نمازی شہید اور 18 زخمی ہوئے تھے۔