
مسلم پرسنل لا بورڈ کا وقف ترمیمی بل کے خلاف10مارچ کو دہلی کے جنتر منتر پر احتجاج کا اعلان
اتوار 2 مارچ 2025 13:40
(جاری ہے)
مسلم پرسنل لا ء بورڈ نے حزب مخالف کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی موومنٹ سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ بھی اس دھرنے میں شریک ہوکر اس ظلم وزیادتی کے خلاف صف آرا ہوں۔
مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ترجمان اور احتجاج کے آرگنائزر ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے ایک بیان میں کہا کہ مسلم پرسنل لاء بورڈ اور متعدد مسلم تنظیموں اور عام مسلمانوں نے مختلف طریقوں سے مرکزی حکومت، اس کی حلیف جماعتوں اور بطور خاص مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے سامنے پوری قوت سے اپنا یہ موقف پیش کیاکہ حکومت کی طرف سے پیش کردہ بل وقف املاک کو ہڑپنے اور تباہ کرنے کی ایک گھنائونی سازش ہے اور اسے فوری طور پر واپس لیا جائے، لیکن اس کے باوجود حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔ انہوں نے کہا کہ اس احتجاج ومظاہرے میں دلت، قبائل، دیگر پسماندہ طبقات، سماجی و سیاسی قیادت اور سکھوں و عیسائیوں کے مذہبی رہنما بھی شامل ہوں گے۔ مسلم پرسنل لاء بورڈ نے کہاکہ ملک کا مین اسٹریم میڈیا بھی فرقہ پرست طاقتوں کے بے بنیاد اور گمراہ کن پروپیگنڈے کو پھیلارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام املاک مسلمانوں کے بزرگوں نے اپنی ذاتی املاک کو مذہبی و خیراتی کاموں کیلئے وقف کیا ہے۔ وقف قانون کے ذریعے ان کا تحفظ ہوتا ہے اور انہیں خرد برد سے بچایا جاتا ہے۔ یاد رہے کہ دو روز قبل ہی مرکزی کابینہ نے وقف ترمیمی بل میں14ترامیم سے متعلق مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی سفارش کو منظوری دی ہے۔ یہ منظوری اس بات کا اشاریہ ہے کہ حکومت بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے میں و10مارچ سے شروع ہوگا، اس بل کو پارلیمنٹ میں پیش کرکے منظور کروانے کی کوشش کریگی۔ مجوزہ ترامیم کے ذریعے نہ صرف یہ کہ وقف بورڈ میں خواتین اور غیر مسلم اراکین کی شمولیت کی راہ ہموار ہوجائے گی بلکہ حکومت کے ساتھ تنازعے کی صورت میں حتمی فیصلے کا اختیار بھی حکومت کے اعلیٰ حکام کے پاس ہوگا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایکسپینڈ نارتھ اسٹار 2025 میں پاکستان پویلین کا افتتاح، پاکستانی اسٹارٹ اپس کی شاندار نمائش
-
جٹیکس گلوبل 2025 میں پاکستان پویلین کا افتتاح
-
یو اے ای نے عمان کو 2-1 گول سے شکست دے دی
-
پاکستان رائیڈرز گروپ کی جانب سے سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کے اعزاز میں الوداعی ملاقات
-
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 26 اکتوبر کو ملائیشیا کا دورہ کریں گے
-
دریائے برہم پترا پر چینی ڈیم کی تعمیر سے پریشان بھارت کا 77 ارب ڈالر کا پن بجلی منصوبہ پیش
-
اقوام متحدہ کا غزہ میں امدادی سرگرمیوں کے لیے مزید فنڈز جاری کرنے کا اعلان
-
فلسطینی اتھارٹی نے ٹونی بلیئر کو غزہ منصوبے کے لیے قبول کرلیا
-
کفیل کی شرط ختم ! سعودی عرب میں مستقل رہائش حاصل کرنے کا نیا قانون نافذ
-
سعودی ولی عہد کا شکر گزار ہوں، وہ خاص دوست ہیں اور انہوں نے شاندار کام کیا ہے، ٹرمپ
-
دبئی میں چین کی پہلی اڑنے والی کار کی نمائشی پرواز
-
نیتن یاہو ایسے ہتھیار مانگتے تھے جن کے بارے میں خود میں نے نہیں سنا تھا، ٹرمپ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.