شاہ سلمان ریلیف مرکز اورریڈ کراس کے درمیان غزہ متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کے معاہدے پر دستخط

اتوار 2 مارچ 2025 15:10

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2025ء)سعودی عرب کی امدادی ایجنسی شاہ سلمان امدادی مرکز نے ریاض میں چوتھے انٹرنیشنل ہیومینٹرین فورم کے موقع پرغزہ کے متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کیلیے انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کے ساتھ مشترکہ تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

(جاری ہے)

ایس پی ایکے مطابق شاہ سلمان مرکز کی جانب سے معاون نگران برائے آپریشنز و منصوبہ بندی انجینئر احمد علی البیز جبکہ انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کے پییر کرینبول نے معاہدے پر دستخط کیے۔

معاہدے کے مطابق غزہ میں امدادی کاموں کے لیے 11 ملین 8 لاکھ 50 ہزار ڈالر کی رقم مختص کی گئی تھی جس کے لیے 8 لاکھ 50 ہزار ڈالر اضافی مدد فراہم کی جائے گی تاکہ ریڈ کراس کے ذریعے طبی لوازمات اور پینے کے پانی کے علاوہ ماحولیات کی اصلاح کا کام کیا جائے گا۔