سانگلہ ہل ،انسانی ترقی کاخواب تعلیم و تربیت کے بغیرادھوراہے، سابق وفاقی وزیرامورکشمیر

پیر 3 مارچ 2025 10:40

نمائندہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2025ء) تعلیم و تربیت کے بغیرامن کاخواب ناقابل تسخیر ہے،تعلیم یافتہ اوران پڑھ کی تنقید میں واضع فرق ہوتاہے۔ سابق گورنر گلگت بلتستان ، سابق وفاقی وزیرامورکشمیرچوہدری برجیس طاہرنےانجمن تاجران سانگلہ ہل کے نمائندگان سے خصوصی گفتگوکےدوران کہاکہ تعلیم کے بغیرانسان ترقی نہیں کرسکتا۔

انسانی ترقی کاخواب تعلیم و تربیت کے بغیر ادھورا ہے۔تعلیم یافتہ اورغیرتعلیم یافتہ شخص کی گفتگومیں ہی واقع فرق ہوتاہے۔تعلیم سب کے لئے ضروری ہے انسان اور حیوان میں بنیادی فرق تعلیم ہی کی بدولت ہے، تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کےلئے ترقی کی ضامن ہے یہی تعلیم قوموں کی ترقی اور زوال کی وجہ بنتی ہے۔ تعلیم حاصل کرنے کا مطلب صرف سکول ،کالج یونیورسٹی سے کوئی ڈگری لینا نہیں ،ڈگری توجعلی بھی ہوتی ہے، تعلیم ہمیں تمیز اور تہذیب سکھاتی ہے تاکہ انسان اپنی معاشرتی روایات اور اقدار کا خیال رکھ سکے۔

(جاری ہے)

اخلاقی تعلیم کی وجہ سے صالح اورنیک معاشرہ کی تشکیل ہوتی ہے ایسے عناصر بھی موجود ہے جو اپنے مفادات کو تعلیم پر ترجیح دیتے ہیں،وہ انجمن تاجران کے نمائندگان سے خصوصی گفتگو کررہے تھے اس موقع پرچوہدری عاصم رندھاوا کوآرڈینیٹر این اے111,چوہدری علی طارق چیمہ کوآرڈینیٹر پی پی 132,جاوید انور فوٹو گرافر,انجمن تاجران کے چئیرمین سرپرست اعلی مرکزی انجمن تاجران، سبزی منڈی کے صدر حاجی میاں شاہد نعیم صابری مسلم لیگ ن کے کارکنان چوہدری محمدانیس،عابدجٹ،علی واہلہ،فہدپنوں سمیت شہریوں کی بھاری تعدادموجودتھی۔\378