شہر قائد میں اگلے 3 روز کے دوران موسم معتدل رہنے کا امکان

آئندہ 3 روز کے دوران کم سے کم پارہ 17 سی19 اور زیادہ سے زیادہ 30 تا 32 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے،محکمہ موسمیات

پیر 3 مارچ 2025 17:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2025ء)شہر قائد میں گزشتہ کچھ روز سے رات میں خنکی بڑھنے سے ٹھنڈ میں اضافہ ہوگیا ہے جب کہ اگلے 3 دن کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی بھی سامنے آ گئی۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے بعد شہر قائد میں اگلے 3 روز کے دوران موسم معتدل رہنے کا امکان ہے ۔آئندہ 3 روز کے دوران کم سے کم پارہ 17 سی19 اور زیادہ سے زیادہ 30 تا 32 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہواں کے علاوہ شمال مشرقی اور مغربی سمت کی ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :