یہ وقت فلسطینیوں کو غزہ سے نکلنے کی آزادی دینے کا ہے‘ اسرائیلی وزیرِاعظم

منگل 4 مارچ 2025 22:43

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مارچ2025ء)اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ فلسطینیوں کو غزہ سے نکلنے کی آزادی دی جائے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم نے گزشتہ روز اسرائیلی پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر کے نظریے کی حمایت کی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے فلسطینیوں کو غزہ سے نقل مکانی کی آزادی کے لیے ایک دور اندیش نظریہ پیش کیا ہے، مجھے یقین ہے کہ اس نظریے کی حمایت کی جانی چاہیے۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم کے مطابق یہ وقت فلسطینیوں کو غزہ سے نقل مکانی کی آزادی دینے کا ہے، فلسطینیوں کو غزہ سے زبردستی نکالنے کا ڈونلڈ ٹرمپ کا منصوبہ قابلِ تعریف ہے۔خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ وہ تقریباً 20 لاکھ کی فلسطینی آبادی کو غزہ سے صاف کر کے وہاں دُبئی جیسا تفریحی مقام بنانا چاہتے ہیں۔