مسک چور ہے، ٹرمپ کے کانگریس خطاب کے دوران اپوزیشن کا احتجاج

ڈیموکریٹس نے جھوٹ لکھے ہوئے پلے کارڈز اٹھا کرٹرمپ کی باتوں کو بھی چیلنج کیا

بدھ 5 مارچ 2025 16:37

مسک چور ہے، ٹرمپ کے کانگریس خطاب کے دوران اپوزیشن کا احتجاج
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کانگریس سے پہلے خطاب کے دوران اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹس نے شدید احتجاج کیا اور مختلف پلے کارڈز اٹھا کر اپنی مخالفت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ڈیموکریٹس اراکین نے ایسے سیاہ بورڈز اٹھا رکھے تھے جن پر میڈیکیڈ بچا، ویٹرنز کا تحفظ کرو اور مسک چور ہے جیسے نعرے درج تھے۔

یہ احتجاج اس پس منظر میں سامنے آیا کہ ایلون مسک ٹرمپ انتظامیہ میں ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشینسی کے سربراہ مقرر کیے گئے ہیں۔صدر ٹرمپ نے اپنی تقریر میں دعوی کیا کہ ان کی حکومت نے 43 دن میں وہ کام کر دیا جو پچھلی حکومت چار سال میں نہیں کر سکی۔ اس بیان پر بعض ڈیموکریٹس نے جھوٹ لکھے ہوئے پلے کارڈز اٹھا کر ٹرمپ کی باتوں کو چیلنج کیا۔