کرک ،انڈس ہائی وے پر موٹر کار ،آٹو رکشہ میں تصادم ،ماں دو بچوں سمیت جاں بحق

بدھ 5 مارچ 2025 22:06

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2025ء)کرک شہر کے قریب انڈس ہائی وے پر موٹر کار اور آٹو رکشہ میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں ماں اپنے دو بچوں سمیت جاں بحق ہوگئی۔ ریسکیو 1122 ترجمان کے مطابق بدھ کے روز کرک شہر کے قریب انڈس ہائی وے پر نسیم سی این جی کے سامنے موٹر کار اور آٹو رکشہ کے مابین خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور دو بچے شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم ایمبولینس کے ہمراہ جائے حادثہ پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کرک منتقل کردیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے اور ڈاکٹروں نے خاتون اور بچوں سمیت تینوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔ حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 55 سالہ مسما شمشاد بی بی، 8 سالہ بچی فاطمہ اور 8 سالہ بچے ہریرہ ساکنان غنڈی میر خان خیل کرک کے ناموں سے ہوئی جو ممکنہ طور پر ماں اور بچے بتائے جاتے ہیں۔