بھاگ، زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہے، علی بخش جمالی

بدھ 5 مارچ 2025 23:34

بھاگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مارچ2025ء) بھاگ کے سیاسی و سماجی رہنما علی بخش جمالی، محمد مراد جمالی، برکت علی جمالی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ 2024 کے الیکشن میں ہم نے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ خالد خان مگسی اور صوبائی وزیر ریونیو میر محمد عاصم کرد گیلو کو ووٹ دئیے تھے وہ بھاری اکثریت سے کامیاب بھی ہوئے لیکن آج تک ہمارے علاقے زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں حالانکہ الیکشن کے دوران دونوں منتخب نمائندوں نے ہم سے وعدے کئے تھے کہ کامیابی کے بعد آپ لوگوں کے علاقوں کے لئے جو ضروری کام ہیں کامیابی کے بعد وہ شروع کرینگے لیکن ایک سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے ہمارے علاقے میں ایک ٹکے کا کام نہیں ہوا ہے انہوں نے کہاکہ ہمارے گوٹھ شیرا بلڑا، گوٹھ بشام جمالی، حامد بستی جوکہ روڈ، اسٹریٹ لائٹس، بجلی، پینے کے پانی سے محروم ہیں اس جدید دور میں بھی اگر سیلاب آ جائے تو آمد و رفت میں شدید مشکلات اور مصائب سے دو چار ہونا پڑتا ہے اس کے علاہ گوٹھ حامد بستی جوکہ بھاگ شہر کے مین روڈ سے ایک کلو میٹر کے مسافات پر اس کے لئے بلیک ٹاپ روڈ کی ضرورت ہے جبکہ واٹر سپلائی کا پائپ لائن بھی نزدیک سے جارہا ہے اس کے لئے بھی پائپ کی ضرورت ہے لیکن عوام زندگی کی تمام تر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں خصوصا ان علاقوں کے عوام کو اس وقت شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب مون سون کے بارشوں اور سیلاب میں سڑکیں نہ ہونے کی وجہ سے عوام گھروں میں محصور ہوکر رہ جاتے ہیں خصوصا خواتین کو ڈیلیوری کے کیسز میں بھی شدید پریشانیاں لاحق ہوتے ہیں انہوں نے وفاقی وزیر نوابزادہ خالد خان مگسی، صوبائی وزیر ریونیو میر محمد عاصم کرد گیلو سے مطالبہ کیا کہ گوٹھ شیرا بلڑا، گوٹھ بشام ببر جمالی، گوٹھ حامد بستی کے لئے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے عوام کو ریلیف پہنچا کر عوام دوست نمائندہ ہونے کا ثبوت دیں.