احتجاج کرنے پر جیئے سندھ قومی اور جیئے سندھ اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے 100 کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج

بدھ 5 مارچ 2025 19:40

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2025ء)امشورو پولیس نے سندھ یونیورسٹی میں 4 مارچ کے حوالے سے دریائے سندھ سے چھ نہریں نکالنے کے خلاف احتجاج کے دوران سپر ہائی وے بلاک کرنے کی کوشش کرنے پر جیئے سندھ قومی اور جیئے سندھ اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے 100 کارکنوں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے جن میں 37 رہنماوں کو نامزد کیا گیا ہے جب کہ 63 کو نا معلوم بتایا گیا ہے جئے سندھ قومی محاذ اور جساف نے روائتی طور پر ون یونٹ دور میں 4 مارچ کو سندھ یونیورسٹی میں کئے گئے پولیس تشدد کی یاد میں ریلی نکالی سندھ یونیورسٹی ارٹس فکیلٹی سے کارکن سندھو دیس مقدر ہے ، جی ایم سید رہبر ہے سندھو دریا پر چھ نئی نہریں کاپوریٹ فارمنگ سندھ کی زمینوں پر قبضے نا منظور کے نعرے لگاتے ہوئے ریلی کی صورت میں نکلے اور سپر ہائی وے پر دھرنا دینے کی کوشش کی پولیس کی بھاری جمیعت نے اسے روکا تو طلبہ نے پتھراو کیا جس پر پولیس نے انسو گیس کے شیل پھینکے کی اور لاٹھی چارج کیا تھا اور طلبہ نے پولیس پر پتھراو کیا تھا یونیورسٹی ارٹس فکیلٹی سے سپر ہائی وے گیٹ تک کافی دیر جھڑپیں جاری رہی تھیں درجنوں طلبہ کو پولیس نے حراست میں لے لیا جس پر جیئے سندھ قومی محاذ کے رہنما فتح چنہ دیگر کی قیادت میں گرفتار شدگان کی رہائی کے لئے دھرنا دیا گیا تھا اس سلسلے میں امشورو پولیس نے محمد سلیم پنہور کی مدعیت میں زیر دفعہ یف ائی ار درج کی ہے جس میں فتح چنہ سمیت سینتیس کو نامزد اور تریسٹھ کو نا معلوم بتایا گیا ہے جن پر ہنگامہ کرنے سرکاری ڈیوٹی میں مداخلت کی دفعات لگائی گئی ہیں نامزد افراد میں مورشاھ شیراز جمالی ساحل جمالی دریا خان کورائی سقلین سندھی ، زاھد کیریو، شھباز سوھو ،عدیل لغاری ، یاسین جتوئی، نظیر احمد کوسو ساحل آزاد فیصل وگن بشیر احمد بروھی میرخان ، یاسین لونڈ ، شعیب سندھی، شبیرملک، فدا انڑ فرحان سندھی ، علی شھبانی ،غنی اعوا وزیر لغاری حسیب میمن فراز دراوڑ جگنو جمالی، یاسر شر، یاسر برفت ناصر جھلن م محمد یوسف جکرانی نسیم میمن ، عبدالفتاح چنہ جدیش کمار اور دیگر شامل ہیں بتایا گیا ہے ان مشتعل افراد کے ہاتھ میں جئے سندھ کے جھنڈے تھے۔