ً اسلام آباد کے ارب پتی مرحوم تاجر کا جعلی نکاح نامہ بنا کر جائیدادہتھیانے کا معاملہ

mاینٹی کرپشن پاکپتن نے اشتہاری سہولت کار کو گرفتارکرلیا

بدھ 5 مارچ 2025 20:15

]ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مارچ2025ء)اینٹی کرپشن پاک پتن نے ارب پتی تاجر محمد عاشق خالدمرحوم کا جعلی نکاح نامہ بنا کر جائیداد ہتھیانے کے منصوبہ پر عمل در آمد کرنے والے سہولت کار اشتہاری مجرم مخدوم حسین بھٹی کوگرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس احمد یار نے اسلام آباد کے سیکٹر نمبر 103ایف کے مرحوم تاجر محمد عاشق خالد کے بیٹے فخر خالد کو اس کے باپ کی 28مارچ 2021کو وفات کے بعد علم ہوا کہ مخدوم حسین بھٹی نے ایک خاتون عابدہ صدیق دختر محمد صدیق سے اس کے باپ کا 3مئی 2018کا ایک جعلی نکاح بنوا کر عدالت میں دعویٰ دائر کیا جس میں جائیداد کا حصہ مانگا گیا۔

عابدہ صدیق کا مولانا محمد عالم بابر نکاح رجسٹرار یونین کونسل بیلی دلاور، گواہ محمدصدیق حاصل پور، ظفر اللہ ، ذوالفقار علی، مخدوم حسین(عارفوالا) ، مسکین اللہ پٹھان سمیت سات ملزموں نے بوگس اور فرضی نکاح نامہ بنایا جو بعد میں بوگس پایا گیا جس پر پولیس تھانہ احمد یار نے سات ملزموں کے خلاف مقدمہ فخر خالد بیٹے کی مدعیت میں 22جولائی 2021 کو درج کیا جس کی تفتیش اینٹی کرپشن پاکپتن سرکل کے آفیسر سہیل قیصر کے سپردہوئی جس نے ملزموں کے خلاف تفتیش میں گنہگار پا کر گرفتارکرلیا جبکہ مرکزی سہولت کار مخدوم حسین بھٹی روپوش ہو گیا۔

(جاری ہے)

جسے اینٹی کرپشن نے اشتہاری قرار دے دیااور گزشتہ روز اینٹی کرپشن آفیسر نے چھاپہ مار کر گرفتارکرلیا۔