ملک میں ایڈز کی روک تھام کیلئے حکومت بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے، اعظم نذیرتارڑ

جمعرات 6 مارچ 2025 22:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مارچ2025ء) ایوان بالا کو وفاقی وزیر قانونی و پارلیمانی امور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے بتایا ہے کہ ملک میں ایڈز کی روک تھام کیلئے حکومت بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان بالا میں توجہ دلائو نوٹس پیش کرتے ہوئے سینیٹر سرمد علی نے کہاکہ اس وقت ملک میں ایڈز ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے انہوں نیکہاکہ ہمارے پاس پولیو ابھی تک موجود ہے اور شوگر کی بیماری میں بھی اضافہ ہورہا ہے انہوں نے کہاکہ 2024میں 13ہزار ایچ آئی وی کے مریض رپورٹ ہوئے تھے اور ہر ماہ تقریبا 11سو مریض رپورٹ ہورہے ہیں انہوں نے کہاکہ ابھی تک ملک میں ایچ آئی وی کی ٹیسٹنگ فیسیلٹی بھی دستیاب نہیں ہے جبکہ سماجی طور پر بھی لوگ اس پربات نہیں کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ اب تک پاکستان میں 3لاکھ 60ہزار کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ تین سے چار ہزار بچوں میں بھی ایچ آئی وی پازیٹیو آیا ہے انہوں نے کہاکہ گذشتہ نو سالوں میں ایچ آئی وی کیسز میں 75فیصد اضافہ آیا ہے اور اس پر اقوام متحدہ سے بھی تشویش کا اظہار کیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ حکومت اس حوالے سے کیا اقدامات اٹھا رہی ہے کیا ہمارا ایچ آئی وی ایڈز کو کنٹرول کرنے کا ادارہ ناکام ہوچکا ہے انہوںنے کہاکہ اس حوالے سے عوامی اگاہی مہم چلانے کی ضرورت ہے توجہ دلائو نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ حکومت اس مسئلے کو بھرپور توجہ دے رہی ہے انہوںنے کہاکہ اس وقت 75ہزار افراد کو طبی سہولیات فراہم کر رہیے ہے تاہم ملک میں سکریننگ اور ٹیسٹنگ کی سہولیات بڑھانے کی ضرورت ہے وفاقی وزیر نے کہاکہ ایچ آئی وی ایڈز کی روک تھام کیلئے عوامی شعور اگاہ رکرنے کیلئے مذہبی سکالرز کے زریعے ورکشاپ اور سیمینار کا اہتمام کیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ اس طرح کی بیماریوں کا مقابلہ پوری دنیا میں کیا جاتا ہے انہوںنے کہاکہ اس معاملے کو سیکرٹری صحت کے ساتھ بھی اٹھائیں گے۔