بابر اعظم، رضوان اور نسیم شاہ عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے

بابر اعظم، محمد رضوان اور نسیم شاہ صرف ون ڈے سکواڈ میں شامل ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 7 مارچ 2025 12:42

بابر اعظم، رضوان اور نسیم شاہ عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 7 مارچ 2025ء ) پاکستان کے کئی کرکٹرز عمرہ کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب پہنچ گئے۔ 
تفصیلات کے مطابق ون ڈے کپتان محمد رضوان، سابق کپتان بابر اعظم اور فاسٹ باولر نسیم شاہ عمرہ کرنے کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں، تینوں کھلاڑی ماہ رمضان کے بابرکت مہینے میں عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے، عمرہ ادائیگی کے بعد کھلاڑیوں نے دورہ نیوزی لینڈ پر جانا ہے۔

(جاری ہے)

 
بابر اعظم، محمد رضوان اور نسیم شاہ صرف ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہیں۔
دورہ نیوزی لینڈ کے لیے پہلے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ جائے گا، ون ڈے اسکواڈ کے کھلاڑی بعد میں نیوزی لینڈ جائیں گے۔ 
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 16 مارچ سے 26 مارچ تک کھیلی جائے گی۔ تین ون ڈے میچز 29 مارچ، دو اپریل اور آخری میچ 5 اپریل کو کھیلا جائے گا۔