ٹرمپ کا 2 لاکھ 40 ہزار پناہ گزین یوکرینی باشندوں کی قانونی حیثیت ختم کرنے کا منصوبہ

جمعہ 7 مارچ 2025 17:41

ٹرمپ کا 2 لاکھ 40 ہزار پناہ گزین یوکرینی باشندوں کی قانونی حیثیت ختم ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت نے تقریبا 2 لاکھ 40 ہزار یوکرینی باشندوں کی عارضی قانونی حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جو روس،یوکرین جنگ کے بعد امریکا میں پناہ گزین ہوئے تھے۔ اس فیصلے سے متاثرہ افراد کو تیزی سے ملک بدری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ اقدام بائیڈن انتظامیہ کے دوران مہاجرین کے لیے بنائی گئی پالیسیوں کے خاتمے کا حصہ ہے۔

ٹرمپ حکومت کا یہ منصوبہ اپریل میں نافذ ہونے کا امکان ہے، جس کے تحت نہ صرف یوکرینی مہاجرین بلکہ 530,000 کیوبن، ہیٹی، نکاراگون اور وینزویلین باشندوں کی بھی قانونی حیثیت ختم کی جا سکتی ہے۔امریکی محکمہ برائے ہوم لینڈ سیکیورٹی نے اس حوالے سے کسی سرکاری اعلان سے انکار کیا ہے، تاہم ذرائع کے مطابق، جو افراد عارضی ویزا پر امریکا میں داخل ہوئے تھے، ان کی تیزی سے ملک بدری کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :