اپوزیشن لیڈرعمرایوب خان کی سردار طیب خان کو پی ایف یو جے ایف ای سی کا ممبر بننے پر مبارکباد

جمعہ 7 مارچ 2025 21:27

اپوزیشن لیڈرعمرایوب خان کی سردار طیب خان کو پی ایف یو جے ایف ای سی کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2025ء) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے سردار طیب خان کو پی ایف یو جے ایف ای سی کا ممبر بننے پر مبارکباد دی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں منتخب ہونے پر نیک تمنائیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ سردار طیب خان کا انتخاب ملک بھر کے صحافیوں اور میڈیا کے پیشہ ور افراد کے لئے امید کی کرن ہے۔ انہوں نے کہا کہ سردار طیب خان کے انتخاب کو ان کے شاندار کیرئیر میں ایک اہم سنگ میل کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔