Live Updates

عمران خان عظیم لیڈر ہیں پوری قوم ان کے پیچھے متحد ہوکر کھڑی ہے، حلیم عادل شیخ

11مئی کو بھارتی جارحیت کے خلاف سندھ بھر میں "پاکستان زندہ باد، عمران خان پائندہ باد" ریلیاں نکالیں گے،رہنما تحریک انصاف

جمعہ 9 مئی 2025 18:46

عمران خان عظیم لیڈر ہیں پوری قوم ان کے پیچھے متحد ہوکر کھڑی ہے، حلیم ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے ملک کی موجودہ صورت حال اور بھارتی دہشت گرد وزیر اعظم نریندر مودی کی دہشت گردانہ پالیسیوں پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے اہم وڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گرد مودی اور اس کی بزدل فوج نے پاکستان کے سویلین علاقوں کو نشانہ بنایا ہے، جس کے جواب میں پی ٹی آئی سندھ 11 مئی کو سندھ بھر میں بھرپور عوامی ریلیاں نکالے گی۔

ان ریلیوں کا عنوان ہوگا "پاکستان زندہ آباد، عمران خان پائندہ باد"۔انہوں نے کہا کہ ستر کے قریب بھارتی ڈرونز مار گرائے جا چکے ہیں، اور اگر بھارت جنگی جنون میں اضافہ کرنا چاہتا ہے تو ہم تیار ہیں، قوم اپنے سپاہیوں کے ساتھ سرحدوں پر کھڑی ہوگی۔حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ ہمارا سیاسی اختلاف اپنی جگہ، لیکن بھارت کے خلاف ہم سب ایک ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان وہ عظیم لیڈر ہے جس نے مودی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی، اور آج پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔پی ٹی آئی سندھ کی جانب سے کراچی سے کشمور تک بھرپور ریلیوں کا انعقاد ہوگا۔ 11 مئی کی صبح ننگر پارکر کے ایک گاں بھارت کے بارڈر پر اقلیتی ہندو برادری کے ساتھ مل کر بڑی ریلی نکالی جائے گی، تاکہ دنیا کو پیغام دیا جائے کہ پاکستان کی اقلیتیں بھی بھارت کی دہشتگردی کے خلاف متحد ہیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ 11 مئی کو ان ریلیوں میں بھرپور شرکت کر کے دنیا کو بتایا جائے کہ ہم ایک زندہ، متحد اور باشعور قوم ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات