وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کے فور پراجیکٹ پر اجلاس

پانی کی لائن کیوں پھٹتی ہیں شہر کی تمام پرانی پانی کی لائنوں کی مرمت کی جائے،افسران کو ہد ایت

جمعہ 9 مئی 2025 17:16

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کے فور پراجیکٹ پر اجلاس
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے شہر میں پانی کی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ پانی کی لائن کیوں پھٹتی ہیں تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کے فور پراجیکٹ پر اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعلی سندھ نے کے فور منصوبے کی توسیع کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا اور کہا کے فور کی توسیع شہر کی پانی کی ضرورتیں پوری کرنے کیلئے ضروری ہے۔

وزیراعلی سندھ نے شہر میں پانی کی قلت کا نوٹس لے لیا اور اجلاس میں سوال کیا کہ پانی کی لائن کیوں پھٹتی ہیں جس پر انھیں بتایا گیا کہ پانی کی لائن تقریبا 50 سال پرانی تھی، پانی کی پھٹنے سے شہر میں پانی کی قلت کا مسئلہ ہوا، لائن کی مرمت ہوچکی ہے۔مراد علی شاہ نے آج سے پانی کی سپلائی ہر صورت شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی تمام پرانی پانی کی لائنوں کی مرمت کی جائے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی سندھ کو اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کے فور کی توسیع کا منصوبہ محکمہ بلدیات کر رہی ہے، کے فورکی توسیع کامنصوبہ 71بلین روپیکی فنڈنگ سیکررہے ہیں، یہ منصوبہ سندھ حکومت، ایشین انفرا اسٹرکچر بینک ملکر کر رہے ہیں۔بریفنگ میں کہنا تھا کہ کے فور کا ڈزائن مکمل ہوچکا ہے، ٹینڈر ہو چکا ہے اب کنٹریکٹ سائن ہونے والا ہے، کے فور کے کیبی فیڈر کی لائننگ پرکام تیزی سے جاری ہے جبکہ کے بی فیڈر کی لائننگ کا کام 2027تک مکمل ہوگا۔وزیراعلی سندھ نے کے فور توسیع کے کاموں کو تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا مجھے کام معیاری اور بروقت چاہئے

متعلقہ عنوان :