Live Updates

مولانا فضل الرحمن کے اپیل پر ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان منایا گیا

ہم دشمن کے مقابلے پر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ، بھارتی جارحیت کیخلاف قرار داد بھی منظور

جمعہ 9 مئی 2025 18:06

مولانا فضل الرحمن کے اپیل پر ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان منایا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے اپیل پر ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان منایا گیا ۔اس موقع پر مساجد میں علما اور خطبا نے اور عوام نے ایک اواز کے ساتھ اعلان کیا کہ ہم دشمن کے مقابلے پر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔علماء نے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے اور اس کے تکبر کو خاک میں ملانے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا،ایک قرارداد میں علماء نے رات کی تاریکی میں بھارت کی جارحیت اور دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ انڈیا نے عالمی قوانین کے دھجیاں اڑائیں ہیں اور رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کیا لیکن پاک فوج اور عوام نے جتنی جرات ایمانی سے اس کا مقابلہ کیا ہے وہ قابل تحسین ہے۔

جے یو آئی کے مرکز ڈپٹی سٹی جنرل مولانا محمد امجد خان نے جامع مسجد رحمانیہ میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سرزمین کے ایک ایک انچ کی حفاظت کے لیے جے یو ائی کے کارکن دینی مدارس کے طلبا اور علما ضرورت پڑنے پر خون کا اخری قطرہ بھی بہا دیں گے اور دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انڈیا کے موجودہ کردار سے ثابت ہوگیا مودی سرکار ایک دہشت گرد ہے ۔

پاک فوج نے اور حکومت نے جتنے تحمل کا مظاہرہ کیا یقینی طور پر یہ قابل داد ہے لیکن انڈیا اس کو پاکستان کی کمزوری نہ سمجھے بلکہ پاکستان نے اس نازک موقع پر ایک ذمہ دار ملک ہونے کا کردار ادا کیا ہے انہوں نے خطے میں جنگ کا اغاز نہیں کرنے دیا ہے لیکن انڈیا ایک بات کو یاد رکھیکہ اگر اس کے جنگ کے عزائم ہیں تو پاکستان کا بچہ بچہ مجاہد بن کراس کے سامنے کھڑا ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی ڈرون اس بات کا پیغام ہے کہ ہمارے قائد مولانا فضل الرحمن نے کہاتھا کہ یہود وہنود ایک ہیں پکڑے گے ڈروں نے نے اس کو سچا کر دکھایا ۔مختلف مساجد میں جے یو آئی کے صوبائی امیر مولانا محمود میاں،ناظم عمومی حا فظ نصیر احمد احرار ،حافظ غضنفر عزیز ، اور دیگر رہنماں میں مولانا محب النبی،مولانا حافظ اشرف گجر، حافظ عبدالرحمن،مولانا اشرف علی، مولانا شبیر احمد عثمانی، مفتی بشیر یوسف زائی ،مفتی شمس الحق ۔

مفتی محمد عقیل ،مولانا امجد سعید ،مولانا فاضل عثمانی، مولانا عبدالصمد ،مولانا عبید اللہ چترالی اور دیگر نے کہا کہ پاکستان کے عوام جذبہ جہاد سے سرشار ہیں وہ دشمن کی ہر سازش کا مقابلہ کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عالمی دنیا دوغلہ کردار چھوڑے۔ مولانا محمود نے میاں نے کہا کہ امریکہ پھر اپنا دوہرا چہرہ دنیا کے سامنے دکھا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے اسی وجہ سے اس نے فوری رد عمل نہیں کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ انڈیا ایک بات کو یاد رکھیں کہ اگر انڈیا قوت ہے تو پاکستان بھی ایک ایٹمی قوت ہے۔
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات