جویریہ سعود رمضان ٹرانسمیشن میں عامر لیاقت کو یاد کر کے آبدیدہ ہوگئیں

جمعہ 7 مارچ 2025 22:23

جویریہ سعود رمضان ٹرانسمیشن میں عامر لیاقت کو یاد کر کے آبدیدہ ہوگئیں
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مارچ2025ء) ثنا خواں شیری رضا اور نعت خواں احمد رضا قادری رمضان ٹرانسمیشن کے دوران عامر لیاقت کی تحریر کردہ نعت پڑھتے ہوئے پروگرام کے دوران آبدیدہ ہوگئے جبکہ جویریہ سعود بھی فرط جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل پر رمضان ٹرانسمیشن میں میزبانی کے فرائض جویریہ سعود انجام دے رہی ہیں جبکہ ثنا خواں شیری رضا اور نعت خواں احمد رضا قادری بھی پروگرام کا حصہ ہیں جو اپنی خوبصورت اور مسحور کن آواز سے پروگرام کی روحانیت کو بڑھا رہے ہیں۔

پروگرام میں عوام کی جانب سے کیے جانے والے سوالات بھی بذریعہ کال لیے جاتے ہیں جن کے جواب مولانا آزاد جمیل دیتے ہیں۔جویریہ سعود کی میزبانی میں ہونیوالی خصوصی نشریات میں پاکستانی نژاد امریکی تاجر، سوشل ورکر علی شیخانی نے شرکت کی اورپھیپھڑوں کے علاوہ ریڑھ کی ہڈی کے مرض میں تین سال سے مبتلا بچے کی مدد کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

پروگرام میں شیری رضا، جویریہ سعود اور احمد رضا قادری مرحوم عامر لیاقت حسین کو یاد کر کے آبدیدہ ہوگئے۔

اس کے علاہ پیارا رمضان میں معصوم بچے بھی حصہ بن رہے ہیں، جن کی روزہ کشائی کی جارہی ہے جبکہ کوئز مقابلے بھی جاری ہیں۔پروگرام میں پیارا حسن سلوک نیکی سیگمنٹ، پیارا کیسے لگیں سیگمنٹ بھی جاری ہے جس میں ماہر ڈاکٹر حنا انیس اپنی ماہرانہ رائے دے رہی ہیں۔اس کے علاوہ پیارا ذائقہ سیگمنٹ میں شیف سمعیہ شریک ہیں جو اپنے مزیدار کھانوں کی تراکیب ناظرین کو بتارہی ہیں۔ پروگرام میں مہمان کا سیگمنٹ بھی ہے، جس میں شائستہ لودھی، شہزاد شیخ، علی رحمان خان، علی خان اور اہلیہ نے بھی شرکت کی۔