بلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے معدنیات و معدنی ترقی کے اجلا کا انعقاد

جمعہ 7 مارچ 2025 21:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2025ء) بلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے معدنیات و معدنی ترقی کا اجلاس ممبر کمیٹی زابد علی ریکی کی صدارت میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں رحمت صالح بلوچ، فضل قادر مندوخیل، اصغر علی ترین، ملک نعیم بازئی، شعیب احمد نوشیروانی، سیکرٹری اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ اور سیکرٹری معدنیات سیدال خان لونی نے شرکت کی۔

اجلاس میں بلوچستان مائنز اینڈ منرلز بل 2025(بل نمبر 13، 2025)پر تفصیلی غور کیا گیا۔ یہ بل صوبے میں معدنی شعبے کی ترقی، مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ، قانونی و مالیاتی اصلاحات، اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے پیش کیا گیا ہے۔اجلاس میں بل پر سفارشات مرتب کی گئیں، جو آئندہ اسمبلی اجلاس میں غور و منظوری کے لیے پیش کی جائیں گی۔