Live Updates

وزیراعظم نے بڑی کابینہ لوگوں کو نوازنے کیلئے نہیں کام لینے کیلئے بنائی ہے

وزیرداخلہ صرف محسن نقوی ہیں،پرویزخٹک امورداخلہ کی ذمہ داری نبھائیں گی، پی ٹی آئی آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پراگر ریاستی اداروں کیخلاف معلومات شیئر ہوں گی توذمہ دار بھی اہم عہدیدار ہی ہوں گے، طلال چودھری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 7 مارچ 2025 22:14

وزیراعظم نے بڑی کابینہ لوگوں کو نوازنے کیلئے نہیں کام لینے کیلئے بنائی ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 07 مارچ 2025ء )پی ایم ایل این کے مرکزی رہنماء طلال چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے بڑی کابینہ لوگوں کو نوازنے کیلئے نہیں کام لینے کیلئے بنائی ہے،وزیرداخلہ صرف محسن نقوی ہیں،پرویزخٹک امورداخلہ کی ذمہ داری نبھائیں گی۔ انہوں نے جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کی خواہش ہے کہ جس طرح باقی جماعتوں میں لڑائیاں ہوتی ہیں ویسے دوسری جماعتوں میں بھی ہوں، وزیرداخلہ صرف محسن نقوی ہیں، باقی کو داخلہ امور سے متعلق ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔

پرویزخٹک امورداخلہ کی ذمہ داری نبھائیں گی۔حکومت میں تمام چھوٹی بڑی جماعتوں کا حصہ ہے تمام جماعتیں حکومت میں شامل ہیں، وزیراعظم شہبازشریف نے کابینہ لوگوں کو نوازنے کیلئے نہیں کام لینے کیلئے بنائی ہے، یہ اتحادی حکومت ہے سب چاہتے ہیں ہم خیال طاقتیں ساتھ چلیں۔

(جاری ہے)

تجربہ کار افراد کو ٹیکنوکریٹ کے طور پر بھی کابینہ میں شامل کیا جاتا ہے۔

پی ٹی آئی کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرریاست یا ریاستی اداروں کیخلاف اگر غلط معلومات شیئر ہوں گی تو اہم عہدیدار ذمہ دار ہوں گے، سینئر رہنماؤں کو چاہئے یا معلومات کو تسلیم کریں یا پھر یہ پارٹی اکاؤنٹ نہیں ہونا چاہیئے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء اسد قیصر نے کہا ہے کہ جے یو آئی سے اگلے ہفتے ملاقات ہوگی، جلد قومی ایجنڈا بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے، پہلے سیاسی جماعتوں کے اتحاد ایجنسیاں بناتی تھیں پہلی بارسیاسی قیادت اتحاد بنارہی ہے۔

انہوں نے جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست پارلیمنٹ اور مقامی حکومت کے ادارے ہوتے ہیں، ریاست عوام ہوتی ہے، یہ ملک ہمارا ہے، ہم فوج کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں، ملک میں آئین قانون کی حکمرانی ہونی چاہے اداروں کی جو حدود آئین میں متعین ہیں ان کو اپنی حدود میں رہنا چاہئے۔جس دن ہماری قومی اتحاد کیلئے میٹنگ تھی اس کے بعد عمران خان سے ملاقاتوں اور رابطہ ختم کردیا گیا، ہم ایک قومی ایجنڈا بنا رہے ہیں جلد اس میں کامیاب ہوجائیں گے، ہم تمام اپوزیشن جماعتوں کو اس قومی ایجنڈے کے تحت اکٹھا دیکھنا چاہتے ہیں۔

جے یو آئی ف سے ہماری اگلے ہفتے ملاقات ہوگی، جے یوآئی ف کو اپوزیشن اتحاد میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔ پہلے سیاسی جماعتوں کے اتحاد ایجنسیز بناتی تھیں، پہلی بارسیاسی جماعت اتحاد بنارہی ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات