Live Updates

شہباز گل الیکشن کمیشن کے کرتا دھرتا کے ذریعے بیرون ملک گئے.شیر افضل مروت

پی ٹی آئی کی صفوں میں شہبازگل کو شہبازغل کہتے ہیں، شہباز گل نے عمران خان کے 2 فون چوری کئے پھر انہیں نکالا جولوگ میرے پیچھے لگے ہوئے ہیں سلمان اکرم ان کے ترجمان ہیں. گفتگو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 8 مارچ 2025 14:14

شہباز گل الیکشن کمیشن کے کرتا دھرتا کے ذریعے بیرون ملک گئے.شیر افضل ..
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 مارچ ۔2025 )رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے دعوی کیا ہے کہ شہباز گل الیکشن کمیشن کے کرتا دھرتا کے ذریعے بیرون ملک گئے،پی ٹی آئی کو میری ضرورت تھی اور ہے، میں نے پارٹی میں ناانصافی کے خلاف آواز بلند کی شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے 9 مئی کے بعد اسٹیبلشمنٹ سے رابطے شروع ہوئے اور تعلقات بنتے اور بگڑتے گئے.

رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ میں پارٹی میں کمزور ہوں اور کسی گروپ کا حصہ نہیں، میں خود کو پی ٹی آئی کا حصہ سمجھتا ہوں، ہم نوریٹرن کی طرف بڑھ رہے ہیں اس سے نقصان ہوگا، پی ٹی آئی کو میری ضرورت تھی اور ہے میں نے پارٹی میں ناانصافی کے خلاف آواز بلند کی.

(جاری ہے)

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ سیاسی عناد میں اداروں کے خلاف گالم گلوچ کی کبھی حمایت نہیں کی، گالم گلوچ نے ہمارا بیڑہ غرق کیا، عدت میں نکاح کا کیس غلط تھا عادل راجہ اور عمران ریاض ڈالرز کمانے کے چکر میں ہیں یہ لوگ میرے علی امین گنڈاپور اور علی محمد خان کے پیچھے لگے ہوئے ہیں.

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی صفوں میں شہبازگل کو شہبازغل کہتے ہیں ، غل کا مطلب چور ہے، شہباز گل نے عمران خان کے 2 فون چوری کئے پھر انہیں نکالا شہباز گل پی ٹی آئی کے کچھ لوگوں کو بلیک میل کر کے پیسے بٹورتا ہے انہوں نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ عمران خان کی حکم عدولی کر رہے ہیں، جو لوگ میرے پیچھے لگے ہوئے ہیں سلمان اکرم ان کے ترجمان ہیں. انہوں نے کہا کہ شہبازگل اور عمران ریاض کے خلاف عدالت جا رہا ہوں وہ دونوں اسٹیبلشمنٹ کے تعاون سے باہر گئے جبکہ شہباز گل الیکشن کمیشن کے کرتا دھرتا کے ذریعے بیرون ملک گئے.                                                    
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات