
حفیظ کے بعد عامر نے بھی 90 کی دہائی کے کھلاڑی پر الزامات کی بوچھاڑ کردی
مجھے آپ کے ساتھ مقابلے کا کوئی شوق نہیں، ہر کھلاڑی کا اپنا دور ہوتا ہے، سابق کرکٹر
اتوار 9 مارچ 2025 11:05

(جاری ہے)
پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے سے قبل ہی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا تھا اور میں ان 40 کھلاڑیوں میں شامل نہیں تھا کیونکہ انہیں معلوم تھا اگر عامر نے پرفارم کردیا تو اُسے لے جانا پڑے گا۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ کوچنگ اسٹاف میں سے ایک کا تعلق بھی 90 کی دہائی سے تھا، ہر کوئی اِن صاحب سے پوچھ رہا تھا کہ آپ عامر کو نیوزی لینڈ نہیں لے جارہے، وہ 40 رکنی اسکواڈ میں نہیں ہے، وہ پرفارم کر رہا ہی! انہوں نے کہا کہ، نہیں، نہیں، وہ ہمارے پلان میں ہے۔محمد عامر نے 90 کی دہائی کے کھلاڑی کو مزید نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ کے ساتھ مقابلے کا کوئی شوق نہیں، ہر کھلاڑی کا اپنا دور ہوتا ہے، انہوں نے پرفارم کیا اور نام کمایا لیکن جب آپ بار بار ٹی وی پر بیٹھ کر ہمارا دور، ہمارا دور، دہراتے ہیں تو دیگر کھلاڑی بھی غصے میں آسکتے ہیں۔محمد عامر نے کہا کہ قومی ٹیم کے پلئیرز کا اعتماد کم کرنے کے بجائے، انہیں حل بتائیں۔ کوئی مذاق کر رہا ہے، کوئی اِن پر ذاتی تنقید کررہا ہے، میں پچھلے 2 سال سے اس کے بارے میں کھل کر بول رہا ہوں کہ انکی پرفارمنس پر بات کریں، میں ہمیشہ یونس، سیفی کے لیڈر کی مثال لیتا ہوں، آپ ایسے حل دیتے ہیں۔سابق کرکٹر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے دور کی بات کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ کھیل رہے تھے تو ٹیم نے بہت کچھ حاصل کیا۔ میں آپ کو اپنے دور کے بارے میں بتاؤں، 2016 میں ہم نے انگلینڈ کی ٹیسٹ سیریز کھیلی تھی اور سیریز 2-2 سے ڈرا کی تھی۔ 2017 میں انگلینڈ میں چیمپئینز ٹرافی جیتی تھی۔ 2018 میں، ہم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز جیتی تھی۔اسی طرح ٹیسٹ کرکٹ میں نمبر ایک پوزیشن پر تھے اور 2019 کا سیمی فائنل بھی کھیل سکتے تھے بس نیٹ رن ریٹ کے باعث ہمیں باہر ہونا پڑگیا۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
علی ترین نے ایک مرتبہ پھر ’’پی ایس ایل‘‘کے مستقبل پر سوال اٹھادیا
-
کین ولیمسن بھی پاکستانی کھانوں کے دیوانے
-
سیتھ رولنز پاکستانی ملبوسات کے مداح نکلے، پاکستانی کوٹ توجہ کا مرکز
-
فٹ بال اسٹارز نے انسٹا گرام کا میدان بھی مار لیا
-
لاہور، ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا ایک اہم سنگ میل ، 300 میچز مکمل ہوگئے
-
اظہر محمود نے پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کی خواہش ظاہر کر دی
-
پی سی بی نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے خلاف دو اضافی مینز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی تصدیق کردی
-
مجھ سے زیادہ کسی نے اپنی بیٹنگ پوزیشن کی قربانی نہیں دی، بابر اعظم کا دعویٰ
-
ٹائیگر ابھی زندہ ہے‘، عمر اکمل نے محمد عامر کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے
-
بولنا مجھے بھی آتا ہے لیکن بڑوں نے عزت کرنا سکھایا ہے: بابر اعظم
-
پاکستان سپرلیگ 10 میں کل مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
برطانیہ کے واٹسن نے ٹور آف رومانڈی ٹائم ٹرائل جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.