سعودی عرب اور امریکا کے درمیان دفاعی شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال

اتوار 9 مارچ 2025 15:45

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2025ء)سعودی چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل مایئکل کوریلا نے ملاقات کی جس میں دفاعی شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

سعودی وزارت دفاع سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور امریکا کے فوجی اور دفاعی شعبوں میں تعاون کے پہلووں کا جائزہ لیا گیا اور مشتترکہ مفاد کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جو خطے میں سلامتی اور استحکام کو بڑھانے میں معاون ہیں۔یہ ملاقات دونوں ملکوں کے سٹریٹجک تعلقات کے فریم ورک کے تحت ہوری ہے، جس کامقصد فوجی شعبوں میں مشترکہ دفاعی تعاون کو بڑھانا ہے۔

متعلقہ عنوان :