کوہاٹ ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید
شہید ہونے والے اہلکار ڈیوٹی سے واپس گھر آرہے تھے، فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی
فیصل علوی
پیر 10 مارچ 2025
13:40
(جاری ہے)
ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ڈی پی او ڈاکٹر زاہد کے مطابق پولیس کی بھاری نفری موقع پر روانہ کردی گئی ہے۔
پولیس کاکہنا ہے کہ فوری طور پر قتل کے واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔ تفتیشی عمل جاری ہے۔پولیس اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے ملزمان کی تلاش کا سلسلہ شروع کردیا۔ آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کوہاٹ کے علاقے تانڈہ ڈیم کے قریب پولیس افسروں کی ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی پی سی ٹی ڈی کو خصوصی تفتیشی ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کوہاٹ کے علاقے تانڈہ ڈیم کے قریب پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے اہل کاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ کے پولیس کے بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید پولیس اہلکاروں کے خاندانوں سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت بھی کیا۔ محسن نقوی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں غلام مصطفیٰ اور زاہد الرحمان نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا۔ شہید اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ خیبرپختونخواہ پولیس کے سپوتوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
یوکرین کا روس پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ، ماسکو پر 194 خود کش ڈرون داغ دیئے
-
سعودی عرب کے پرچم بردار تین سپر ٹینکر آبنائے ہرمز سے گزرگئے
-
وفاق میں 2 عہدوں پر تعیناتیوں کیلئے مبینہ طور پر من پسند افسران کو نوازنے کے الزامات
-
ایران مفاہمتی یادداشت میں طے کردہ شرائط پر عمل نہیں کرتا تودوبارہ حملے کریں گے. پیٹ ہیگستھ کی دھمکی
-
امریکا ، ایرا ن نے جنگ کے خاتمے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر الیکٹرانک دستخط کر دئیے، معاہدہ نافذ العمل ہوگیا
-
محرم الحرام ، وزیر داخلہ کی زیر صدارت جائزہ اجلاس، جلوسوں، مجالس کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کا حکم
-
سپریم کورٹ ملازمین کے یوٹیلیٹی الاﺅنس میں 100 فیصد اضافے کی منظوری
-
وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی اور مشیرخزانہ کی عمران خان سے مشاورت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
سپریم کورٹ، غیر قانونی بھرتی کیس میں پرویز الہی اور محمد خان بھٹی سے جواب طلب
-
ریاست مخالف ٹویٹ کیس، صنم جاوید اور فلک جاوید پر فردِ جرم عائد نہ ہو سکی، سماعت 15 جولائی تک ملتوی
-
ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
-
میدانِ جنگ میں فتح نے مذاکرات کی مضبوط بنیاد فراہم کی. باقر قالیباف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.