میدانِ جنگ میں فتح نے مذاکرات کی مضبوط بنیاد فراہم کی. باقر قالیباف
امریکا پر مکمل اعتماد نہیں کیا جا سکتا، ہماری انگلی ٹریگر پر ہے، ایران آبنائے ہرمز میں فراہم کی جانے والی خدمات کےلئے فیس وصول کرے گا. اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ کاانٹرویو
میاں محمد ندیم
جمعرات 18 جون 2026
16:23
(جاری ہے)
ایرانی ٹی وی کو انٹرویو میں سپیکر باقر قالیباف نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ طاقت اور اعتماد کی پوزیشن میں مذاکرات کر رہا ہے، حالیہ مذاکرات ایران کی میدان جنگ میں کامیابیوں کے باعث ہو رہے ہیں باقر قالیباف نے کہا کہ آج ایران کی طاقت کو دوست اور مخالف دونوں تسلیم کر رہے ہیں، موجودہ اور ماضی کے مذاکرات میں یہی بنیادی فرق ہے، عسکری کامیابیوں کو مستقل سیاسی اور قانونی کامیابی میں تبدیل کرنا ضروری ہے.
انہوں نے کہا کہ سیاسی و قانونی دستاویز کے بغیر کسی بھی جنگی کامیابی کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا مقصد قومی مفادات کا تحفظ اور دیرپا حل کا حصول ہے، ایران اپنی کامیابیوں کو سفارتی میدان میں بھی موثر انداز میں استعمال کر رہا ہے معاہدہ ہونے کے باوجود امریکا پر سب سے زیادہ بداعتمادی اور بدگمانی ہے، امریکا پر مکمل اعتماد نہیں کیا جا سکتا، ہماری انگلی اب بھی ٹریگر پر ہے. محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ اگر کوئی معاہدہ حتمی طور پر طے بھی پا جائے اور اسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کی منظوری بھی حاصل ہو جائے، تب بھی امریکا پر مکمل اعتماد نہیں کیا جا سکتا انہوں نے کہا کہ سفارتی محاذ اور عسکری محاذ کے درمیان فاصلہ بہت کم ہے اور ہمارا ہاتھ ٹریگر پر ہے باقر قالیباف نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز جنگ سے پہلے کی صورتحال میں واپس نہیں جائے گی، آبنائے ہرمز پر خودمختاری ایران کا حق ہے اور یقینا ہم خدمات کے عوض فیس وصول کریں گے، اہم بحری راستے سے گزرنے والے جہازوں سے 60 دن کے بعد فیس لینا شروع کر دیں گے اس کا مطلب بین الاقوامی قوانین یا بحری جہاز رانی کے خلاف اقدام نہیں ایران آبنائے ہرمز میں فراہم کی جانے والی خدمات کےلئے فیس وصول کرے گا، 300 ارب ڈالر ایران میں سرمایہ کاری کے لیے مختص کیے گئے ہیں، 300 ارب ڈالر کا ایک حصہ تعمیرنو پر خرچ ہوگا.مزید اہم خبریں
-
جرمنی میں سامیت دشمنی کے واقعات 2025 میں بھی بلند سطح پر رہے
-
وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ سوئٹزرلینڈ منسوخ
-
یوکرین کا روس پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ، ماسکو پر 194 خود کش ڈرون داغ دیئے
-
سعودی عرب کے پرچم بردار تین سپر ٹینکر آبنائے ہرمز سے گزرگئے
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کا سینڈیکیٹ اجلاس
-
وفاق میں 2 عہدوں پر تعیناتیوں کیلئے مبینہ طور پر من پسند افسران کو نوازنے کے الزامات
-
ایران مفاہمتی یادداشت میں طے کردہ شرائط پر عمل نہیں کرتا تودوبارہ حملے کریں گے. پیٹ ہیگستھ کی دھمکی
-
امریکا ، ایرا ن نے جنگ کے خاتمے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر الیکٹرانک دستخط کر دئیے، معاہدہ نافذ العمل ہوگیا
-
محرم الحرام ، وزیر داخلہ کی زیر صدارت جائزہ اجلاس، جلوسوں، مجالس کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کا حکم
-
سپریم کورٹ ملازمین کے یوٹیلیٹی الاﺅنس میں 100 فیصد اضافے کی منظوری
-
وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی اور مشیرخزانہ کی عمران خان سے مشاورت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
سپریم کورٹ، غیر قانونی بھرتی کیس میں پرویز الہی اور محمد خان بھٹی سے جواب طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.