ایران مفاہمتی یادداشت میں طے کردہ شرائط پر عمل نہیں کرتا تودوبارہ حملے کریں گے. پیٹ ہیگستھ کی دھمکی
مفاہمتی یاداشت پر دستخط کے باوجود اسرائیل کی لبنان میں فوجی کاروائیاں جاری‘جنوبی حصے میں آپریشن جاری رکھا جائے گا. اسرائیلی فوج کا بیان
میاں محمد ندیم
جمعرات 18 جون 2026
16:52
(جاری ہے)
پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ اگر ایران وہ نہیں کرتا جو وہ کہتا ہے یعنی اپنی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی خواہشات ترک کرنا، تو وزارتِ جنگ تیار ہے اور اگر ضرورت پڑی تو کارروائیاں دوبارہ شروع کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ امریکہ کی کسی بھی فوجی کارروائی اور مذاکرات کا مرکز ایران کے جوہری ہتھیار ہوں گے. امریکی وزیرجنگ نے یہ بھی کہا کہ بعض یورپی ممالک مزید کردار ادا کرنے اور آبنائے ہرمز میں آمد و رفت بحال رکھنے میں مدد دینے کے لیے تیار ہیں تاہم انہوں نے براہِ راست برطانیہ سے کہا کہ وہ مزید آگے بڑھے اور مزید کوشش کرے اور اخراجات بڑھائے انہوں نے خاص طور پر کہا کہ اگر امریکہ کو برطانیہ اور ڈیاگو گارسیا میں فوجی اڈوں تک رسائی درکار ہو تو برطانیہ کو اس کی مدد کرنی چاہیے ڈیاگو گارسیا بحرہند میں واقع چاگوس جزائر کا حصہ ہے جہاں امریکہ اور برطانیہ کا ایک خفیہ فوجی اڈہ موجود ہے. دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس کی افواج اب بھی جنوبی لبنان میں کارروائیاں کر رہی ہیں یہ کارروائیاں جنوبی لبنان میں تقریباً 10 کلومیٹر تک پھیلے ہوئے سکیورٹی زون میں کی جا رہی ہیں اسرائیلی دفاعی افواج نے اپنے سرکاری ٹیلیگرام چینل پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی موجودگی آپریشنل ضروریات کے باعث ہے اور فوجی دستے خطرات کو ختم کرنے کے لیے کارروائیاں جاری رکھیں گے. قبل ازیں لبنانی ذرائع ابلاغ نے ملک کے جنوبی حصے میں اسرائیلی حملوں کی اطلاع دی تھی حالانکہ امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت میں یہ حملے روکنے کا کہا گیا تھا خیال رہے کہ بنیامن نتن یاہو نے گذشتہ رات امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے جانے کے بعد کوئی عوامی بیان نہیں دیا اسرائیلی وزیرِ اعظم اس معاہدے سے خود کو الگ رکھتے دکھائی دیے ہیں انہوں نے اسرائیلی ٹیلی وژن سے گفتگو میں کہا کہ ٹرمپ مذاکرات کی قیادت کر رہے تھے. امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کے مطابق نتن یاہو نے کہا کہ میں نے مختلف بات چیت میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے جیسا کہ میں نے کہاکہ ہم اکثر متفق ہوتے ہیں اور ہم اکثر اختلاف بھی کرتے ہیں اچھے خاندانوں میں بھی ایسا ہوتا ہے اسرائیل براہِ راست امن مذاکرات میں شامل نہیں رہا . تاہم ٹرمپ نے دستخط سے قبل ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ انہوں نے معاہدے کے حتمی متن کی ایک نقل اسرائیل کو بھیجی تھی ادھر لبنان کے حوالے سے امریکہ اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات جاری ہیں حالانکہ مفاہمتی یادداشت میں کہا گیا ہے کہ ملک میں فوجی کارروائیاں بند ہو جائیں گی دریں اثنا نتن یاہو کی اپنی پارٹی کے ارکان اور ان کی حکومتی اتحادی جماعت میں شامل انتہائی دائیں بازو کے کابینہ وزرا کے بیانات بھی ظاہر کرتے ہیں کہ انہیں اپنے ہی سیاسی حلقے سے کس دباﺅ کا سامنا ہے اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے انتہا پسند قومی سلامتی کے وزیر ایتامار بن گویر نے پیر کو سوشل میڈیا پر لکھا کہ ہم ٹرمپ کے معاہدے کے پابند نہیں ہم اس معاہدے کے فریق نہیں ہیں جو ہماری سلامتی کو یقینی نہیں بناتا.
مزید اہم خبریں
-
جرمنی میں سامیت دشمنی کے واقعات 2025 میں بھی بلند سطح پر رہے
-
وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ سوئٹزرلینڈ منسوخ
-
یوکرین کا روس پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ، ماسکو پر 194 خود کش ڈرون داغ دیئے
-
سعودی عرب کے پرچم بردار تین سپر ٹینکر آبنائے ہرمز سے گزرگئے
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کا سینڈیکیٹ اجلاس
-
وفاق میں 2 عہدوں پر تعیناتیوں کیلئے مبینہ طور پر من پسند افسران کو نوازنے کے الزامات
-
ایران مفاہمتی یادداشت میں طے کردہ شرائط پر عمل نہیں کرتا تودوبارہ حملے کریں گے. پیٹ ہیگستھ کی دھمکی
-
امریکا ، ایرا ن نے جنگ کے خاتمے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر الیکٹرانک دستخط کر دئیے، معاہدہ نافذ العمل ہوگیا
-
محرم الحرام ، وزیر داخلہ کی زیر صدارت جائزہ اجلاس، جلوسوں، مجالس کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کا حکم
-
سپریم کورٹ ملازمین کے یوٹیلیٹی الاﺅنس میں 100 فیصد اضافے کی منظوری
-
وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی اور مشیرخزانہ کی عمران خان سے مشاورت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
سپریم کورٹ، غیر قانونی بھرتی کیس میں پرویز الہی اور محمد خان بھٹی سے جواب طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.