مسلم لیگ(ن) کی پارلیمانی کمیٹی اراکین ،ورکز کے مسائل حل کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کریگی ،میر سلیم کھوسہ

پیر 10 مارچ 2025 22:23

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2025ء) گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل کے احکامات کی روشنی میں پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے پارلیمانی گروپ کی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی اس کمیٹی کا پہلا اجلاس کمیٹی کے سربراہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے پارلیمانی لیڈر صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ کی سربراہی میں منعقد ہوا اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے پارلیمانی لیڈر صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ صوبائی وزیر عبد الرحمن کھیتران صوبائی وزیر ہاصم کرد گیلو صوبائی وزیر میر شعیب نوشیروانی اور صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ نے شرکت کی اجلاس میں پارلیمانی رہنماؤں نے صوبے میں پارٹی کی کارکردگی پارٹی ورکرز کے مسائل اور صوبے کے سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں پارٹی کے پارلیمانی اراکین کے معاملات کو منظم اور بلخصوص پارٹی کے ورکرز کے شکایات کو حل کرنے کے ایک کمیٹی بنائی گئی جو پارٹی کے اندرونی معاملات اور ورکز کے شکایات کے ازالے کے لئے بھرپور کوششیں کرینگے پارٹی نے یہ فیصلہ بھی کیا کہ صوبے میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کو مذید مضبوط بنانے کے لیے مذید اقدامات کیے جائیں گے اور اس حوالے سے اولین ترجیحات میں پارٹی کے ورکرز کے مسائل حل کرنے ہیں تاکہ پارٹی کے ورکرز کا اعتماد بحال ہو اور ورکز دل و جان سے پارٹی کو فعال کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں واضح رہے کہ گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل کے احکامات کی روشنی میں پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی گئی کمیٹی پارٹی کے پارلیمانی اراکین کے معاملات اور ورکز کے مسائل حل کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرینگی کمیٹی کے اراکین سردار عبد الرحمان کھیتران میر عاصم کرد گیلو حاجی نور محمد دمڑ اور میر شعیب نوشیروانی پر مشتمل ہے۔