اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے مختلف گروپس کے ماڈل پیپرز جاری کردیئے

پیر 10 مارچ 2025 22:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2025ء) اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کی روشنی میں تخفیف شدہ نصاب کے مطابق سالانہ امتحانات برائے 2025 کیلئے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل کے اردو، انگریزی، سندھی، اسلامیات، مطالعہ پاکستان، فزکس، کیمسٹری، باٹنی، زولوجی، کمپیوٹر سائنس جبکہ کامرس گروپ کے اکانٹنگ، اصول تجارت، اصول معاشیات، بزنس میتھ اور کمرشل جغرافیہ کے ماڈل پیپرز جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

طلبہ یہ ماڈل پیپرز انٹربورڈ کراچی کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk سے ڈان لوڈ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :