کوریا کے معروف گلوکار چل بسے، 15 مارچ کو ہونے والا کنسرٹ بھی منسوخ

وی سنگ گلوکار، رائٹر، ڈانسر اور تھیٹر اداکار بھی تھے، انہوں نے کئی مشہور گانے خود لکھے تھے

منگل 11 مارچ 2025 12:53

کوریا کے معروف گلوکار چل بسے، 15 مارچ کو ہونے والا کنسرٹ بھی منسوخ
سیول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2025ء)جنوبی کوریا کے 43 سالہ معروف گلوکار وی سنگ چل بسے۔کورین میڈیا کے مطابق 43 سالہ معروف گلوکار کا انتقال دارالحکومت سیل میں ہوا۔ رپورٹس میں کہا گیا ہیکہ گلوکار کے گھر سے کال آنے کے بعد پولیس اور ریسکیو عملہ گھر پہنچا تو وہ انتقال کرچکے تھے۔پولیس نے گلوکار کی موت کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب گلوکار کی ایجنسی نے بیان میں کہا ہے کہ وی سنگ کو گھر میں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، ان کا انتقال فیملی، دوستوں اور انڈسٹری کیلئے بڑا نقصان ہے۔دوسری جانب کورین ایک اور معروف گلوکار کانگ چانگ مو (کے سی ایم)نے 15 مارچ کو ہونے والا کنسرٹ بھی منسوخ کردیا۔ اس کنسرٹ میں ان کے ساتھ وی سنگ کو بھی پرفارم کرنا تھا۔خیال رہے کہ وی سنگ گلوکار، رائٹر، ڈانسر اور تھیٹر اداکار بھی تھے، انہوں نے کئی مشہور گانے خود لکھے تھے۔

متعلقہ عنوان :