زرعی یونیورسٹی پشاورکے سکالرڈاکٹر محمد طارق کا پی ایچ ڈی مقالے کا دفاع

منگل 11 مارچ 2025 15:19

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2025ء) زرعی یونیورسٹی پشاور کے شعبہ رورل سوشیالوجی کے سکالر ڈاکٹر محمد طارق نے سپروائزر ڈاکٹر صائمہ سریر کی زیر نگرانی رورل سوشیالوجی میں پی ایچ ڈی مکمل کرلی۔ان کے تحقیقی مقالہ کی توثیق ملائیشین یونیورسٹی آف کیبانگسان ملائشیا اور باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کے معروف پروفیسرز نے کی۔

دفاعی سیمینار میں ڈاکٹر محمد طارق نے شرکاء کی طرف سے کئے گئے سوالات کے جوابات دے کر اپنے مقالے کا کامیابی سے دفاع کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف رورل سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر ظفراللہ خان مروت، چئیر پرسن، شعبہ رورل سوشیالوجی ڈاکٹر بشریٰ حسن جان، ڈاسار پروفیسر ڈاکٹر محمد ساجد، ڈاکٹر اسد اللہ۔ ڈاکٹر حمیرا وصیلہ، ڈاکٹر سیما زبیر، ڈاکٹر حمیرا جمال، ڈاکٹر عبید الرحمن ، ڈاکٹر محمد جواد، ڈاکٹر آختر علی، ڈاکٹر امجد علی اور ڈاکٹر عالمگیر سمیت فیکلٹی ممبران اور طلباء نے سپروائزر ڈاکٹر صائمہ سریر اور سکالر ڈاکٹر محمد طارق* کو کامیاب پی ایچ ڈی دفاع پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر طارق کی تحقیق، رورل سوشیالوجی میں سودمند ثابت ہوگی۔