وزیر اعلیٰ اور گورنر گلگت بلتستان کی بلوچستان میں جعفر ایکسپریس حملے کی مذمت

بدھ 12 مارچ 2025 17:01

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2025ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان اور گورنر سید مہدی شاہ نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے اور مسافروں کو یرغمال بنانے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے اپنے الگ الگ بیانات میں اس واقعے کو بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے حملے ملک کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش ہیں، جنہیں کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ حکومت اور سکیورٹی ادارے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں اور قوم متحد ہو کر ایسے عناصر کو شکست دے گی۔ گورنر گلگت بلتستان نے بھی اس حملے کو انسانیت سوز فعل قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔دونوں رہنماؤں نے واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔